ویرات کوہلی کے نہ ہونے سے پاکستان کو نہیں بھارت کو فرق پڑیگا : پاکستان اپنی حکمت عملی کیساتھ کھیلے ٗ سابق کرکٹرز

18  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد/لاہور (سپورٹس ڈیسک)سابق کرکٹرز نے ایشیا کپ ٹور نامنٹ میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل سابق کھلاڑیوں نے ٹیم کو مشورہ دیا ہے کہ ویرات کوہلی کے نہ ہونے سے پاکستان کو نہیں بھارت کو فرق پڑیگا ٗ پاکستان کو اپنی حکمت عملی کے ساتھ کھیلنا چاہیے ٗپاکستان کو کنڈیشنز کی وجہ سے فائدہ ہوگا ٗبھارت کی بیٹنگ لائن اپ اچھی ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان تگڑا مقابلہ ہوگا ۔

ایک انٹرویومیں قومی ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ بھارت کے خلاف کہیں بھی مقابلہ ہو وہ زبردست ہوتا ہے، دبئی میں ایک دوسرے کو کھیلتا ہوا دیکھ کر مزہ آئے گا۔انضمام الحق نے کہا کہ ویرات کوہلی کے نہ ہونے سے پاکستان کو نہیں بھارت کو فرق پڑے گا اس لیے ویرات کوہلی بھارت کا معاملہ ہے اور پاکستان کو اپنی حکمت عملی کے ساتھ کھیلنا چاہیے۔سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا پاک بھارت ٹاکرے سے متعلق کہنا ہے کہ پاکستان کو کنڈیشنز کی وجہ سے فائدہ ہوگا، متحدہ عرب امارات اب پاکستان کا ہوم گراؤنڈ بن چکا ہے۔شعیب اختر نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل کی شکست کا بھارت پر خوف ہوگا اور گرین شرٹس کو بھارتی سورماؤں پر نفسیاتی برتری حاصل ہوگی۔شعیب اختر کا کہنا تھا کہ بھارت کی بیٹنگ لائن اپ اچھی ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان تگڑا مقابلہ ہوگا تاہم ویرات کوہلی کا آرام کرنا سمجھ سے باہر ہے۔یاد رہے کہ گروپ اے میں شامل پاکستان اور بھارت کے درمیان کل دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ٹاکرا ہوگا جس کیلئے شائقین کرکٹ بے تاب ہیں۔گروپ بی میں شامل سری لنکن ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی جب کہ بنگلادیش اور افغانستان کی ٹیمیں سپر فور تک پہنچ گئیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…