آپ کے چچا انضمام الحق بہت نیند لیتے ہیں، کیا آپ بھی انہی کی طرح ہیں؟ آپ یہ بات کیسے جانتے ہیں، کیا آپ ان کیساتھ ۔۔ بھتیجے امام الحق نے غیر معقول سوال کرنے پر بھارتی صحافی کو ایسا جواب دیدیا کہ عقل ٹھکانے آگئی

15  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی نوجوان اوپنر امام الحق نے بھارتی صحافی کا دماغ درست کر دیا، انضمام سے متعلق سوال پر ایسا جواب دیدیا کہ میڈیابریفنگ میں موجود بھارتی میڈیا محتاط ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کیلئے دبئی میں موجود ہے اور اس دوران پاکستانی  ٹیم نے آج پریکٹس سیشن کیا۔ پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا بریفنگ کااہتمام کیا گیا تھا

جس میں پاکستانی نوجوان اوپنر امام الحق میڈیا کے سوالات کے جواب دیتے رہے۔ اسی دوران میڈیا بریفنگ میں موجود ایک بھارتی صحافی نے امام الحق سے پوچھا کہ آپ کے چچا انضمام الحق بہت نیند لیتے ہیں، کیا آپ بھی انہی کی طرح نیند لیتے ہیں ؟ اس پر امام الحق نے کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’ آپ یہ کیسے جانتے ہیں، کیا آپ ان کے ساتھ سوئے ہیں‘‘؟امام الحق کے اس جواب کے بعد وہاں موجود بھارتی میڈیا محتاط ہوگیا اور اس کے بعد کیے جانے والے سوال صرف ایشیا کپ تک محدود ہوگئے۔اس موقع پر امام الحق سے پوچھا گیا کہ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی اپروچ کیا ہے ؟ جس کے جواب میں امام الحق نے کہا کہ ،’’ ٹیم انڈیا ایک مضبوط ٹیم ہے یقینا وراٹ کوہلی کے نہیں کھیلنے سے انہیں فرق پڑے گا لیکن اس کے باوجود ان کے پاس اچھے بیٹسمین موجود ہیں۔امام الحق کا کہنا تھا کہ دبئی کی پچیںبھارت اور پاکستان کی پیچوں سے مختلف نہیں، لہذا ہمیں مثبت سوچ کے ساتھ جارحانہ کرکٹ کھیلنا ہوگی۔واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سلسلے میں پاکستان 19ستمبر کو بھارت کے مدمقابل ہو گا جبکہ کل بروز اتوار پاکستان سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ میں اپنا پہلا میچ کھیلے گا۔پاکستان اور بھارت روایتی حریفوں کے درمیان میچ کولیکر جہاں میڈیا کافی پرجوش دکھائی دے رہا ہے وہیں دونوں ملکوں کے عوام میں بھی کافی جوش پایا جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…