عمران خان نے اپنے قریبی رشتہ دارکو چیف ایگزیکٹو پی سی بی بنانے کی نومنتخب چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی تجویز مسترد کردی

7  ستمبر‬‮  2018

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم پاکستان اور پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے پیٹرن ان چیف نے بورڈ کے نو منتخب چیئرمین احسان مانی کی جانب سے سابق اوپننگ بلے باز ماجد خان کو پی سی بی کا چیف ایگزیکٹو آفیسر بنانے کی تجویز مسترد کردی ہے۔پاکستان کی جانب سے ون ڈے کرکٹ میں پہلی سنچری بنانے کا اعزاز رکھنے والے ماجد خان قومی ٹیم کے سابق کپتان اور وزیر اعظم عمران خان کے کزن ہیں

اور دونوں نے ایک عرصے تک ساتھ کرکٹ بھی کھیلی ہے۔ماہرین کا ماننا ہے کہ ماجد خان چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے کے لیے سب سے بہترین اور موزوں ترین شخصیت ہیں لیکن عمران خان اپنے کسی بھی رشتے دار کو عہدہ دینے سے کترا رہے ہیں۔احسان مانی نے چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس میں بورڈ کے چیئرمین کی جانب سے چیف ایگزیکٹو کا عہدہ بھی رکھنے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ ہمارے بورڈ میں چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو دونوں ایک ہیں اور دنیا کے کسی بھی بورڈ میں ایسا نہیں ہے۔چیئرمین پی سی بی نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا تھا کہ چیئرمین کا کام پالیسیوں پر چیف ایگزیکٹو کے ذریعے عمل درآمد کرانا ہے اور چیف ایگزیکٹو بورڈ کی مینجمنٹ کا ذمے دار ہوتا ہے لہذا ہم ان دونوں عہدوں کو الگ الگ رکھیں گے۔احسان مانی کسی اہل اور موزوں شخص کو چیف ایگزیکٹو کا عہدہ دینے کے خواہشمند ہیں اور اسعہدے کے لیے ماجد خان سب سے مضبوط اور بہترین امیدوار ہیں کیونکہ وہ ماضی میں بھی یہ ذمے داری خوش اسلوبی سے انجام دے چکے ہیں۔ماجد خان بے نظیر بھٹو کے دور حکومت کے آخری حصے کے ساتھ ساتھ نواز شریف کی حکومت کے ابتدائی ایام میں بھی بورڈ کے چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔چیف ایگزیکٹو کی حیثیت سے انہوں نے میچ فکسنگ کی لعنت کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے اس کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات کیے تھے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…