احسان مانی بلا مقابلہ ’’پی سی بی ‘‘کے نئے چیئرمین منتخب ،پیشے کے اعتبار سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ،کتنے سال تک ذمہ داریاں نبھائیں گے؟

4  ستمبر‬‮  2018

لاہور(آن لائن)وزیرِاعظم عمران خان کی جانب سے نامزد کردہ امیدوار احسان مانی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نئے چیئرمین منتخب ہوگئے۔احسان مانی کو پی سی بی کے پیٹرن ان چیف وزیراعظم عمران خان نے چند روز قبل نامزد کیا تھا‘تاہم ان کے مقابلے میں کسی بھی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے اور وہ بلامقابلہ ہی چیئرمین منتخب ہوگئے۔منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر

پر پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے پیغام جاری کیا گیا‘جس میں بتایا گیا کہ بورڈ آف گورنر نے اجلاس کے دوران احسان مانی کو بلامقابلہ نیا چیئرمین منتخب کرلیا۔پی سی بی کا ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ احسان مانی آئندہ تین برس کے لیے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے جبکہ انہوں نے اپنا چارج بھی سنبھال لیا۔واضح رہے کہ 25 جولائی کو انتخابات میں فتح کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ وزیرِاعظم عمران خان پی سی بی میں تبدیلیاں کریں گے۔مذکورہ امکانات اس وقت وضح ہوتے نظر آئے جب پی سی بی کے مستعفی چیئرمین نجم سیٹھی نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔نجی سیٹھی کے استعفے کے بعد ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِاعظم عمران خان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سابق صدر احسان مانی کو نیا چیئرمین پی سی بی نامزد کردیا تھا۔عمران خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ میں نے احسان مانی کو نیا چیئرمین پی سی بی تعینات کردیا ہے،وہ اپنے ساتھ وسیع اور قیمتی تجربہ لائیں گے، وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ وہ تین سال تک آئی سی سی میں خزانچی رہے اور پھر 3سال تک آئی سی سی کی سربراہی کی۔احسان مانی پیشے کے اعتبار سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی نمائندگی کرنے کے ساتھ ساتھ وہ آئی سی سی کے صدر اور خزانچی بھی رہ چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…