عمران خان کے پاس جو رپورٹ آئی ہیں ان میں کیا لکھا ہے؟ نجم سیٹھی کا نام ای سی ایل میں کیوں ڈالا جا رہا ہے؟ تحریک انصاف کی حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

21  اگست‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے نجم سیٹھی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر غور شروع کر دیا ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی وزارت داخلہ کے حکام سے بھی مشاورت ہوئی ہے اور ایف بی آر اور بورڈ سے تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں،

وزیراعظم عمران خان کے پاس پی ایس ایل اور دوسرے معاملات کے حوالے سے جو رپورٹس آئی ہیں اس پر وزارت داخلہ کے حکام سے مشاورت جاری ہے کہ ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، نجم سیٹھی سے کچھ سوالات کے جوابات لینے ہیں، ایف بی آر کے حوالے سے ان کا جو کیس بند ہو گیا تھا اس کی تمام تفصیلات عمران خان کے پاس ہیں، اس حوالے سے بھی دوبارہ تفتیش کی جائے گی۔ نیب کی جانب سے بھی ان کو کلین چٹ دی گئی تھی، جو شواہد عمران خان اور تحریک انصاف نے اکٹھے کیے تھے، نیب کی انویسٹی گیشن دوبارہ کرانے کے لیے اور تمام تر شواہد دوبارہ سے کسی تحقیقاتی ادارے کو دیے جائیں گے اور ایف آئی اے سے بھی تحقیقات کرائی جائے گی، عمران خان کی جانب سے واضح کر دیا گیا ہے کہ بڑے پیمانے پر کرکٹ بورڈ میں انکوائریز ہوں گی ، پی ایس ایل کی جو ٹیم رکھی گئی تھی اس کے علاوہ پی ایس ایل کے لیے جو عملہ تعینات کیا گیا تھا نجم سیٹھی کی جانب سے اس کے بارے میں تمام تر انکوائریز اور سوالات کے جواب چاہئیں اس لیے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر غور کیا جا رہا ہے۔  حکومت نے نجم سیٹھی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر غور شروع کر دیا ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی وزارت داخلہ کے حکام سے بھی مشاورت ہوئی ہے اور ایف بی آر اور بورڈ سے تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں، وزیراعظم عمران خان کے پاس پی ایس ایل اور دوسرے معاملات کے حوالے سے جو رپورٹس آئی ہیں اس پر وزارت داخلہ کے حکام سے مشاورت جاری ہے کہ ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…