جیسن روئے نے بلا زمین پر پھینکا اور چہرہ زخمی ہوگیا ٗٹی ٹوئٹی بلاسٹ ٹورنا منٹ کے ابتدائی مرحلے میں آخری میچ نہیں کھیل سکیں گے

19  اگست‬‮  2018

لندن(سپورٹس ڈیسک)انگلش بیٹسمین جیسن روئے انگلینڈ میں جاری ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے کا آخری میچ نہیں کھیل سکیں گے کیونکہ انھوں نے اپنا چہرہ خود زخمی کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 28 سالہ جیسن رائے اس وقت زخمی ہوگئے جب ہیمپشائر کے خلاف میچ میں پہلی بال پر آؤٹ ہونے کے بعد انھوں نے ڈریسنگ روم میں اپنا بلا پھینکا اور وہ اچھل کر ان کر چہرے پر جا لگا۔

جیسن روئے کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی شرمندہ ہوں اور اپنے ٹیم کے ساتھیوں اور مداحوں سے اس بے وقوفانہ لمحے کیلئے معذرت خواہ ہوں۔جیسن روئے سرے کی نمائندگی کر رہے ہیں ٗسرے کو گلیمرگن کو شکست دینا ہوگی اور یہ امید رکھنی ہے کہ سسکس اپنا میچ ہار جائے تب ہی وہ کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔جیسن روئے انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے اب تک 31 ٹی 20 انٹرنیشنل اور 65 ایک روزہ میچ کھیل چکے ہیں تاہم رواں سیزن میں کھیلے جا رہے ٹی 20 ٹورنامنٹ میں انھوں نے صرف ایک نصف سنچری ہی سکور کی ہے۔ہیمپشائر کے خلاف میچ میں 17 سالہ افغان سپنر مجیب الرحمان نے انھیں بولڈ کیا تھا جس پر وہ خود سے خاصے نالاں تھے۔انہوں نے کہاکہ آؤٹ ہونے کے بعد میں نے مایوسی میں اپنا بلا زمین پر پھینکا تھا ٗمیں اپنے کھیل کے بارے میں کبھی بھی اتنا پرجوش اور انتہائی مثبت نہیں رہا اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ میں اس غلطی سے سیکھوں گا کیونکہ میں اپنا سب سے بڑا ناقد ہوں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…