قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز کی کوچنگ کورس میں شرکت سے معذرت

16  اگست‬‮  2018

کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد کو قومی اکیڈمی میں لیول ون کوچنگ کورس کرنے کی پیشکش کی تاہم سرفراز احمد نے عید اور پہلے سے طے شدہ مصروفیات کی وجہ سے معذرت کرلی ٗ وہ مستقبل میں کوچنگ کورس کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔کوچنگ کیلئے لیول ون ابتدائی کورس ہوتا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی اکیڈمی میں تین دن بعد لیول ون کوچنگ کورس شروع ہوگا۔ پی سی بی کے ایک افسر نے سر فراز احمد کو کورس کرنے کی پیشکش کی اور کہا کہ چار دن کے کورس میں آپ کو دو دن شرکت کر نے کے بعد سرٹیفکیٹ مل

جائے گا۔ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کورس کرنے میں دلچسپی تو رکھتے تھے تاہم انہوں نے کہا کہ مجھے فضل محمود ٹورنامنٹ کا فائنل کھیل کر کراچی جانا ہے جہاں ان کی عید کے حوالے سے پہلے سے طے شدہ مصروفیات ہیں۔31 سالہ سرفراز احمد پاکستان کی جانب سے41 ٹیسٹ، 90 ون ڈے اور 48 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیل چکے ہیں ٗسابق کپتان یونس خان بھی ابتدائی کورسز کرچکے ہیں۔ یونس خان گزشتہ دنوں کوچنگ کورس کے لیے قومی اکیڈمی آئے تھے اور کمرے کی تنازع کی وجہ سے انہوں نے کورس میں شرکت نہیں کی تھی اور لاہور سے کراچی واپس آگئے تھے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…