پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنا ٹی وی چینل لانے کی تیاریاں شروع کردیں

9  اگست‬‮  2018

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنا کرکٹ ٹی وی چینل لانے کرنے کیلئے ابتدائی تیاریاں شروع کردی ہیں۔پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کے مطابق چینل کے لائسنس کے لیے ہم نے پیمرا میں درخواست دے دی ہے اور ابتدائی تیاری مکمل کر لی ہے ٗ پاکستان دنیا کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والا ملک ہوگا جس کا اپنا ٹی وی چینل ہوگا اس چینل پر کرکٹ میچوں کے علاوہ ٹاک شوز بھی دکھائے جائیں گے۔

اور بورڈ اپنے امیج کو بہتر بنانے کے لیے مختلف دستاویزی پروگرام بھی نشر کرے گا۔ایک انٹرویو میں نجم سیٹھی نے انکشاف کیا کہ چینل شروع کرنے کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ سال میں 800 منٹ (80دن) کی لائیو کرکٹ دکھانے کے لیے اوپن ٹینڈر کے ذریعے ایئر ٹائم بھی خرید رہا ہے۔ جس چینل سے ایئر ٹائم خریدنے کی ڈیل ہوگی اس چینل پر پی سی بی انٹرنیشنل کے علاوہ ڈومیسٹک کرکٹ اور پاکستان سپر لیگ کے میچ براہ راست دکھائے گا۔میچز کو ٹیلی کاسٹ کرنے کے لیے پروڈکشن حقوق کے لیے علیحدہ معاہدہ کیا جائے گا۔کم سے کم بولی دینے والے چینل سے پی سی بی5 سال کیلئے معاہدہ کرے گا جبکہ پی سی بی کا چینل آنے میں تقریباً ایک سال سے زائد کا وقت لگ سکتا ہے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ ایئر ٹائم خریدنے کے لیے ہم نے ٹینڈر طلب کر لیے ہیں اور کوئی بھی پاکستانی چینل اشتہار کو دیکھ کر پی سی بی کو اپنا ایئر ٹائم فروخت کرسکتا ہے۔واضح رہے کہ 2006 میں شہریار خان نے بھی پی سی بی چینل شروع کرنے کے لیے ابتدائی تیاریاں کیں تھیں تاہم کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ اس منصوبے کی تکمیل نہیں کرسکا تھا۔نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے اسٹوڈیوز بنائے گا، چینل کے لیے پروفیشنل لوگوں کی ٹیم بنائے گا جبکہ ایئر ٹائم خرید کر ہم اپنی کرکٹ کو دنیا بھر میں دکھائیں گے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت ہونے والے میچ ایک سے زائد جگہوں پر دکھائے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…