اگلا ہدف ایشیا کپ ہے جس کی تیاری جلد شروع کردیں گے،سرفراز احمد

25  جولائی  2018

کراچی(آئی این پی) کامیاب دورۂ زمبابوے کے بعد پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے ایشیا کپ پر نگاہیں مرکوز کر لی ہیں۔سرفراز احمد نے کہا کہ زمبابوین ٹور امیدوں سے زیادہ کامیاب رہا ،ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی سے بہت خوشی ہوئی،آسٹریلیا کو2میچز میں شکست دینا پوری ٹیم کیلئے بہت خوشی کی بات تھی، فائنل میں فخرزمان کی بیٹنگ لاجواب رہی، انھوں نے پورے دورے میں تسلسل کے ساتھ عمدہ بیٹنگ کی جس پر جتنی تعریف کریں وہ کم ہے، امام الحق نے بھی ون ڈے سیریز میں اچھا پرفارم کیا۔کپتان نے کہاکہ یہ بات باعث مسرت رہی کہ پاکستان نے سہ ملکی کرکٹ سیریز بھی

اپنے نام کی، فائنل میں آسٹریلیا کی مضبوط سائیڈ کو شکست دینا معمولی بات نہیں تھی۔ سب کی نظریں ان مقابلوں پرتھیں جس میں ہم فتحیاب رہے۔سرفراز نے کہا کہ زمبابوے کیخلاف 5ون ڈے انٹرنیشنل میچزکی سیریز میں کلین سوئپ بھی بڑی کامیابی رہی، یہ فتح عمدہ ٹیم ورک کا نتیجہ تھی، اب ہمارا اگلا ہدف ایشیا کپ ہے جس کی تیاری جلد شروع کردیں گے،بھارت کیخلاف مقابلہ سخت اور سنسنی خیز ہونے کی توقع ہے،انھوں نے کہا کہ ہمارا اصل ہدف ورلڈ کپ کیلیے مضبوط اسکواڈ کی تیاری ہے، جن پلیئرزکو چانس ملا وہ توقعات پر پورا اترتے ہوئے اچھی کارکردگی پیش کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…