حسن علی کو اپنے روایتی اندازجنریٹر سٹائل میں جشن منانا بھاری پڑگیا

17  جولائی  2018

بلاوایو(نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی کو اپنے روایتی انداز جنریٹر سٹائل میں وکٹ کا جشن منانا آخر کار بھاری پڑ گیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کے زمبابوے کے شہر بلاوایو میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں میزبان ٹیم کے خلاف حسن علی نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3وکٹ حاصل کیں جبکہ پریشان کن صورتحال اس وقت سامنے آئی جب حسن علی نے ریان مرے کو بہترین انداز میں بولڈ کرنے کے بعد اپنے روایتی انداز میں جشن منانے کی کوشش کی اور اس دوران

جھٹکے سے ہاتھ بلند کرنے کی وجہ سے فاسٹ بالر کا پٹھا اور گردن کی نس کھنچ گئی ۔فاسٹ بالر حسن علی سے ساتھی کھلاڑیوں نے وکٹ لینے کی مبارکباد دینے کے بجائے اظہار ہمدردی کیا۔خیال رہے کہ حسن علی نے میچ میں 3زمبابوین کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا ،ان کی شاندار بالنگ کی بدولت میزبان ٹیم صرف194رنز پر ڈھیر ہوگئی اور فخر زمان کی دھواں دار سنچری کی بدولت گرین شرٹس نے میزبان ٹیم کو 9وکٹ کی شکست سے دوچار کرتے ہوئے پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0کی برتری حاصل کرلی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…