نامور پاکستانی کرکٹر کے بیٹے نے ایسی سٹیج اداکارہ سے شادی کر لی جس کے ہونیوالے شوہر نے خودکشی کر لی تھی اور دوسرا منگیترفرار ہو گیا، یہ کون سے لیجنڈری کرکٹر کا بیٹا ہے اور سٹیج اداکارہ کون ہے؟ تہلکہ خیز تفصیلات نے کھلبلی مچا دی

17  جولائی  2018

لاہور (بیورورپورٹ ) معروف سٹیج اداکارہ اور معروف کرکٹر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر کی نکاح کی تصاویر سامنے آگئیں، تفصیلات کے مطابق معروف سٹیج اداکارہ ااور معروف کرکٹر عبدالقادری کے بیٹے عثمان قادر نے نکاح کر لیا ہے اور تقریب کی تصاویر بھی منظرعام پر آگئی ہیں۔ واضح رہے کہ چند دنوں سے ثوبیہ خان اور عثمان قادر کے درمیان خفیہ شادی کی افواہیں گرم تھیں

تاہم اب نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ثوبیہ خان نےعثمان قادر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ جانے کی تصدیق کر دی ہے۔ عثمان قادر اپنے والد کی طرح کرکٹ سے ہی وابستہ ہیں اور نہ صرف کھلاڑی ہیں بلکہ افریقہ اور آسٹریلیا کے کرکٹ کلبز میں کوچنگ کے فرائض بھی سر انجام دیتے ہیں جبکہ انکی اہلیہ ثوبیہ خان فلم ،ٹی وی، سٹیج اور فیشن کی دنیا میں خاصا نام کما چکی ہیں۔پاکستان کے مؤقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ثوبیہ خان نے بتایا ہےکہ اب وہ مزید سٹیج ڈراموں میں کام نہیں کریں گی تاہم اب اگر خاوند نے اجازت دی تو ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کروں گی۔ یاد رہے کہ اداکارہ ثوبیہ خان کے فرید نامی منگیتر نے دبئی میں خودکشی بھی کر لی تھی جس کے بعد اداکارہ ثوبیہ خان کی نیاز خان نامی شخص سے بھی دو سال تک دوستی رہی اور بات شادی تک پہنچ کر کچھ وجوہات پر ختم ہوگئی جس کے بعد اداکارہ ثوبیہ خان اور عثمان قادر کے درمیان عشق چل نکلا اور شادی پایا تکمیل کو پہنچ گئی۔ثوبیہ خان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ نکاح کے بعد سے عثمان قادر نا کرکٹ کھیل رہا ہے اور نا ہی اپنے گھر جا رہا ہے جس سے ثوبیہ خان کی شادی شدہ زندگی ابتداءمیں ہی مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔ اداکارہ ثوبیہ خان کی عثمان قادر سے دوستی شوبز حلقوں میں کافی مشہور ہوئی جس کے بعد یہ دوستی شادی کے بندھن میں بدل گئی۔واضح رہے کہ عثمان قادر رشتے میں کرکٹر عمر اکمل کے برادر نسبتی ہیں اور اس سے قبل عمر اکمل کی ایک سٹیج اداکارہ کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی تھی ۔

 

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…