ہولڈر کی تباہ کن باؤلنگ، ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹیسٹ میں 166رنز سے ہرا کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا

15  جولائی  2018

کنگسٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)جیسن ہولڈر کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت کالی آندھی نے بنگلہ دیش کو دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 166رنز سے ہرا کر سیریز میں 2-0سے وائٹ واش کر دیا، ویسٹ انڈین ٹیم دوسری اننگز میں 129رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور اس نے بنگال ٹائیگرز کو فتح کیلئے مجموعی طور پر 334رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں مہمان بنگلہ دیشی ٹیم

تیسرے روز اپنی دوسری اننگز میں 168رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، شکیب الحسن کے سوا بنگلہ دیش کا کوئی بھی کھلاڑی ہولڈر کی تندوتیز گیندوں کے سامنے زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکا، شکیب 54رنز بنا کر نمایاں رہے، 5 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے، ہولڈر نے میچ میں 11وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا، ہولڈر میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔کنگسٹن ٹیسٹ کے تیسرے روز ویسٹ انڈین ٹیم نے 19رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر دوسری ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو ڈیوون سمتھ 8رنز پر کھیل رہے تھے، شکیب الحسن نے غیرمعمولی باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان کھلاڑیوں کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا اور پوری ٹیم 129رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور یوں کالی آندھی نے بنگلہ دیش کو فتح کیلئے مجموعی طور پر 334رنز کا ہدف دیا، سمتھ 16، کیموپال 13، کیرن پاویل 18، شے ہوپ 4، ہٹمائر 18، روسٹن چیس 32، کپتان جیسن ہولڈر اور میگل کمنز ایک، ایک، شینن گبرائل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، ڈورچ نے 12 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے، شکیب الحسن نے 6، مہدی حسن میراز نے 2 تیجل اسلام اور ابوجاوید نے ایک، ایک وکٹ لی۔جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم دوسری اننگز میں 168 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، شکیب کے سوا کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا، شکیب 54 رنز بنا کر نمایاں رہے، تمیم اقبال، قمرالاسلام ربی، ابوجاوید اور نورالحسن بغیر کوئی رن بنائے، لٹن داس 33، مومن الحق 15، محموداللہ 4، مشفق الرحیم 31، مہدی حسن میراز 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، تیجل اسلام 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ہولڈر نے 6، چیس نی2، گبرائل اور پال نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…