فواد عالم انگلینڈ میں دھوم مچانے میں مصروف،ٹیسٹ کرکٹر آل راؤنڈر کاکردگی سے اپنی ٹیم کو لنکاشائر ٹی ٹونٹی لیگ کے سیمی فائنل میں پہنچا دیا

11  جولائی  2018

مانچسٹر(نیوز ڈیسک) ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم گزشتہ کچھ عرصے کے دوران ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے انبار لگانے کے باوجود پاکستان کرکٹ بور ڈ کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے نظر انداز کیے جانے پر خبروں میں رہے ہیں۔32سالہ فواد عالم آج کل انگلینڈ میں لنکاشائرٹی ٹونٹی لیگ میں کلیتھروئے کی نمائندگی کررہے ہیں۔

فواد عالم کی ٹیم 6جولائی کو ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں والسڈن کے مد مقابل آئی جہاں انہوں نے46گیندوں پر13چوکوں اور4چھکوں کی مدد سے89رنز سکور کی جو لنکاشائر ٹی ٹونٹی لیگ میں ان کابہترین سکور بنا،ان کی ٹیم نے مقررہ20اوورزمیں256رنز سکور کیے۔فواد عالم نے اوپنر پیٹر ڈوو کے ہمراہ 142رنز کی شراکت داری قائم کی جنہوں نے58گیندوں پر105رنز سکور کئے۔والسڈ ن کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 19اوورز میں190رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی،فواد عالم نے آل راؤنڈر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2وکٹیں بھی حاصل کیں اور کلیتھروئے کی ٹیم والسڈن کو66رنز سے ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔اس سے قبل گزشتہ مقابلے میں فواد عالم نے 42گیندوں پر63رنز سکور کرکے اپنی ٹیم کو ایکرنگٹن کے خلاف کامیابی دلوانے میں اہم کردار اداکیا تھا ،اس سے پہلے کھیلے گئے ایک مقابلے میں فواد عالم نے مشرقی لنکا شائر کے خلاف 49 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے کے ساتھ ساتھ 2وکٹیں بھی حاصل کی تھیں جس کی بدولت کلیتھروئے نے7وکٹوں سے کامیابی سمیٹی تھی۔فواد عالم نے اب تک رواں سیزن میں 13میچز میں 66.78کی اوسط سے601رنز سکور کیے ہیں جن میں7نصف سنچریاں بھی شامل ہیں،انہوں نے یہ رنز 149.87کے سٹرائیک ریٹ سے بنائے ہیں ،آل را?نڈ نے اب تک 12.05کی شاندار اوسط سے 22شکار بھی کیے ہیں اور اس دوران کا اکانومی ریٹ 5.55رہا، لیگ میں ان کی اب تک کی بہترین باؤلنگ 5رنز دیکر4شکار کرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…