عامر خان ایک مرتبہ پھر رنگ میں اترنے کیلئے تیار ، کولمبیئن باکسر سیموئل ورگاس سے مقابلہ کریں گے

30  جون‬‮  2018

برمنگھم(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ایک مرتبہ پھر رنگ میں اترنے کی تیاری کررہے ہیں۔ اس مرتبہ ان کا مقابلہ برمنگھم میں کولمبیا کے باکسر سیموئل ورگاس سے ہوگا۔ عامر خان نے کہا کہ ورگاس سے مقابلے کے بعد مزید بڑے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہوں گے ۔یہ مقابلہ 8ستمبر کو برمنگھم ایرینا میں ہوگا۔عامر خان نے اپریل میں اپنے گزشتہ مقابلے کے دوران 2سال بعد رنگ میں واپسی کے باوجود اپنے

حریف فل لوگریکو کو 39 سیکنڈز میں ناک آوٹ کردیا تھا۔ رواں سال ان کا یہ دوسرا مقابلہ ہوگا جس میں کامیابی عامر کیلئے مزید مقابلوں کی راہ ہموار کرے گی۔عامر خان سابق لائٹ ویلٹر ویٹ چیمپینئن بھی ہیں ان کی خواہش ہے کہ اس سال زیادہ سے زیادہ مقابلوں میں حصہ لیں عامر کا کہنا ہے کہ میرا حریف سیموئل کمزور نہیں،مقابلے سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔ میں ورگاس کو ہلکا لینے کی کوشش نہیں کروں گا کیونکہ وہ بھی اپنی پوری قوت سے میرے سامنے آئے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…