جرمنی نے سوئیڈن کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرادیا

24  جون‬‮  2018

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)ورلڈ کپ فٹ بال میں جرمنی نے سوئیڈن کوایک کے مقابلے میں دوگول سے ہرادیا۔سوچی کے فشت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس اہم میچ میں جرمنی کو ورلڈ کپ میں اپنا سفر برقرار رکھنے کیلیے سوئیڈن کے خلاف لازمی فتح درکار تھی۔عالمی چیمپئن ٹیم نے شروع سے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے سوئیڈن پر اپنی برتری ثابت کی لیکن جرمن شائقین کو اس وقت شدید دھچکا لگا جب 32ویں منٹ میں اولا ٹوئیوونین نے گول کر کے سوئیڈن کو میچ میں برتری دلا دی ۔جسے انتہائی کوشش کے باوجود جرمن ٹیم پہلے ہاف میں

برابر نہ کر سکی ٗالبتہ دوسرے ہاف کے تیسرے ہی منٹ میں ریوس نے گیند کو جال میں پھینک کر مقابلہ برابر کردیا۔میچ کے 82 ویں منٹ میں جرمنی کے اہم ترین دفاعی کھلاڑی جیروم بوٹینگ کو میچ میں دوسرے پیلا کارڈ ملنے پر لال کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا اور دفاعی چمپئن ٹیم 10 کھلاڑیوں تک محدود ہو گئی۔اختتامی لمحات میں سوئیڈش کھلاڑی کے فاؤل پر جرمنی کو فری کک ملی اور ٹونی کروز نے عمدہ کک کے ساتھ گیند کو جال میں پہنچا کر جرمنی کو شاندار فتح دلادی اور ساتھ ہی ورلڈ کپ سے ممکنہ اخراج سے بھی بچا لیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…