انگلینڈ نے آسٹریلیا کوباآسانی 6وکٹوں سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں چار۔صفر کی برتری حاصل کرلی

22  جون‬‮  2018

چیسٹر لی (مانیٹرنگ ڈیسک)چوتھے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کوباآسانی 6وکٹوں سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں چار۔صفر کی برتری حاصل کرلی۔ریور سائیڈ گراؤنڈ ، چیسٹر لی اسٹریٹ پر کھیلے گئے میچ میں آسٹریلوی کپتان ٹم پینے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اوپنر فنچ اور ہیڈ نے 101رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، ہیڈ 63رنز بناکر فنچ کا ساتھ چھوڑ گئے۔

نئے بیٹسمین شان مارش نے فنچ کا بھرپور ساتھ دیا اور دوسری وکٹ کی شراکت میں 124رنز جوڑ کر مجموعی اسکور 225 تک پہنچادیا،فنچ 100رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔نئے بیٹسمین اسٹوئنس صرف ایک رن بناسکے، اس کے بعد وکٹیں گرنے کا ایسا سلسلہ شروع ہوا کہ اگلے چھ بیٹسمین مجموعی اسکور میں صرف 85رنزکا اضافہ کرسکے اور ٹیم مقررہ 50 اوور میں 310رنز بناسکی۔ مارش نے 92گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 101رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے ویلے نے 4، جبکہ ووڈ اور عادل راشد نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم کے اوپنرز جیسن رائے اور بیرسٹو نے شاندار آغاز فراہم کرکے ٹیم کیلئے جیت کی بنیاد رکھ دی، جیسن روئے 174رنز کی شراکت کے بعد 101رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔بیرسٹو نے 79 ، بٹلر نے ناقابل شکست 54 رنز بنائے جبکہ ہیلز 34رنز پر ناٹ آؤٹ رہے اور اس طرح انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف45 ویں اوور میں 4وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا ٗجیسن رائے کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری میچ 24 جون کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…