کرکٹ ٹیم کے ایک کھلاڑی کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت ٗنام ابھی نہیں بتایا جا سکتا ٗپاکستان کرکٹ بورڈ

21  جون‬‮  2018

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہاہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ایک کھلاڑی کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے تاہم اس مرحلے پر اس کرکٹر کا نام نہیں بتایا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیاکہ ایک پاکستانی کرکٹر کا ڈوپ ٹیسٹ ممنوعہ قوت بخش دوا کے استعمال کی وجہ سے مثبت آیا ہے۔ٹویٹ میں

کہا گیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی کے قواعد وضوابط کے تحت اس کرکٹر کا نام نہیں بتاسکتا اور نہ ہی اس پر فرد جرم عائد کرسکتا ہے جب تک حکومت کی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی کیمیائی رپورٹ کی تصدیق نہیں ہوجاتی۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اس کرکٹر کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ ان کا یہ ڈوپ ٹیسٹ ڈومیسٹک سیزن کے دوران لیا گیا تھا جس کی رپورٹ اب آئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق اس بارے میں تمام مروجہ قانونی تقاضوں کے پورا ہونے کے بعد اس کرکٹر کا نام سامنے لایا جائیگا جس کے بعد تحقیقاتی عمل شروع ہوگا۔کھلاڑی پر دو سال تک پابندی عائد ہو سکتی ہے لاہم یہ اس پر منحصر ہے کہ ممنوعہ دوا کون سی تھی۔یاد رہے کہ پاکستان کے آخری کھلاڑی جن پر ڈوپ ٹیسٹ پر پابندی عائد کی تھی وہ رضا حسن تھے ۔ 2015 میں ہونے والے ٹیسٹ میں ان کا کوکین کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا ٗ ان پر 2017 تک کی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔حالیہ برسوں میں پاکستانی سپرز یاسر شاہ اور عبدالحمان کو بھی ممنوعہ ادویات کے استعمال پر تین ماہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…