کلے کورٹ کے سخت اور مشکل سیزن میں بہت تھک گیاہوں، ومبلڈن کیلئے تیار نہیں، رافیل نڈال

13  جون‬‮  2018

پیرس(آئی این پی)عالمی نمبر ون اور 11ویں مرتبہ فرنچ اوپن ٹائٹل جیتنے والے ہسپانوی ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے کہا ہے کہ کلے کورٹ کے سخت اور مشکل سیزن کے بعد ایک اور گرینڈ سلام ٹورنامنٹ ومبلڈن میں شرکت کے حوالے سے وہ ابھی پوری طرح تیار نہیں۔نڈال فرنچ اوپن سے پہلے کلے کورٹ پر مونٹی کارلو ، روم اور بارسلونا میں ہو نے والے 3دیگر ٹورنامنٹس بھی جیت چکے ہیں۔ پیرس میں اپنے اعزاز میں ہونے والی تقریب کے بعد انہوں نے کہا کلے کورٹ سیزن ان کے لئے ذہنی اور

جسمانی لحاط سے بہت سخت ثابت ہوا ہے اور وہ کچھ آرام کرنے اور سنبھلنے کے بعد فیصلہ کریں گے ومبلڈن میں شرکت کریں یا نہیں۔نڈال کا کہناتھا کلے کورٹ (کچی مٹی) کے کورٹ سے گھاس والے کورٹ پر کھیل کی منتقلی کھلاڑی کے لئے آسان نہیں ہوتی ۔اپنی کوچنگ ٹیم سے مشورے کے بعد ہی میں کوئی حتمی فیصلہ کر سکوں گا۔یاد رہے کہ ایک اور سابق عالمی نمبر ون نوواک ڈوکووچ بھی فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد ومبلڈن میں شرکت پر شکوک کا اظہار کر چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…