قومی کر کٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن ،ہیڈ کوچ کی توجہ اسٹرائیک ریٹ بہتر بنانے پر مرکوز

10  جون‬‮  2018

ایڈنبرا(آئی این پی) اسکاٹ لینڈ سے ٹی ٹوئنٹی سیریزکی تیاری کیلئے پاکستان ٹیم کی ٹریننگ کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا جب کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی توجہ اسٹرائیک ریٹ بہتر بنانے پر مرکوز رہی۔پاکستان ٹیم کی ٹریننگ کے دوران ہیڈ کوچ کی توجہ اسٹرائیک ریٹ بہتر بنانے پر مرکوز رہی، فخرزمان، احمد شہزاد اور حارث سہیل دل کھول کر اسٹروکس کھیلنے کے ساتھ رننگ بہتر بنانے کیلیے بھی کوشاں رہے،شعیب ملک نے بھی اپنی ٹائمنگ بہتر بنائی، حسین طلعت نے بیٹ اور بال دونوں سے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔

اور چند اچھے اسٹروکس پر بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کی داد سمیٹی۔فہیم اشرف نے بھی بیٹنگ سیشن میں کریز سے باہر نکل کر جارحانہ اسٹروکس کھیلے، پیسرز نے رنز کو کنٹرول کرنے کیلیے اظہر محمود کے مشوروں پر عمل کیا، شاداب خان اور محمد نواز نے دوسرے نیٹ میں اسپن بولنگ کا جادو جگایا۔فیلڈنگ سیشن میں اسٹیورکسن نے میدان کے چاروں طرف گیندیں اچھال کر کھلاڑیوں کو خوب دوڑاتے ہوئے کیچ پکڑنے کو کہا، کپتان سرفراز احمد نے بیٹنگ کے ساتھ وکٹ کیپنگ کا الگ سیشن بھی کیا۔

 

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…