بھارت کو شکست،بنگلہ دیش پہلی مرتبہ ویمن ایشین چیمپیئن بن گیا

10  جون‬‮  2018

کولالمپور(آئی این پی) بنگلہ دیش نے فائنل میں اعصاب شکن مقاملے کے بعد بھارت کو 3وکٹوں سے شکست دیکر ویمنز ایشین ٹی ٹوئنٹی کپ 2018جیت لیا۔بنگلہ دیشی ویمنز نے 113رنز کا ہدف میچ کی آخری گیند پر پورا کیا،بنگلہ دیش کی جانب سے نگار سلطانہ 27، رومانہ احمد 23 اورعائشہ رحمان17رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہیں،بھارت کی جانب سے پونم یادیونے 4 جبکہ حرمیت کور نے2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بنگلہ دیش کی رومانہ احمد کو میچ اور بھارت کی ہرمن پریت کور کوٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔اتوار کو ملائیشا کے دارلحکومت کولالمپور میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو مقررہ 20اوورز میں 112رنز تک محدود کیا۔بھارت کی جانب سے کپتان ہرمپریت کور نے 42گیندوں پر 56رنز کی اننگز کھیلی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں میتھالی راج اور کرشنا مورتی 11،11رنز بنا کر نمایاں رہیں۔بنگلہ دیشی بالرز میں خدیجالکبری اور رومانہ احمد نے 2، 2بھارتی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں 6مرتبہ کی ایشین چیمپیئن بھارتی ویمنزٹیم نے بھی بہتر باؤلنگ کا مظاہرہ کیا تاہم بنگالی خواتین نے میچ کی آخری گیند پر مطلوبہ ہدف حاصل کرکے بھارت سے ایشین چیمپیئن کا تاج چھین لیا۔بنگلہ دیش کی جانب نگار سلطانہ 27اور رومانہ احمد 24رنز بنا کر نمایاں رہیں، جبکہ بھارت کی جانب سے پونم یادیو نے 4بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔یاد رہے کہ ٹورنامنٹ میں بھارت اور بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستانی ویمین ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی اور بنگلہ دیش ویمین ٹیم نے پہلی مرتبہ ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزازا حاصل کیا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ تمام ایشین چیمپیئن شپ کا تاج اپنے سر پر سجانے والی بھارتی ویمین ٹیم کو پہلی مرتبہ فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔واضح رہے کہ پاکستان ویمین ٹیم بھی 2 مرتبہ ایشین ویمین چیمپیئن شپ کا فائنل کھیل چکی ہے، اور دونوں ہی مرتبہ بدقسمتی سے اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…