جہاں کرکٹرز شاداب خان اور فہیم اشرف سمیت نوجوان کرکٹرز کو اچھے کردار اور رویے کی وجہ سے کرکٹر سرٹیفکیٹ مل گیا وہیں مکی آرتھر نے حسن علی کی سرگرمیوں پر شک کاا ظہار کر دیا

7  جون‬‮  2018

لیڈز(آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے نوجوان کرکٹرز شاداب خان اور فہیم اشرف سمیت نوجوان کرکٹرز کو اچھے کردار اور رویے کی وجہ سے کرکٹر سرٹیفکیٹ مل گیا ہے، جو انہیں ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے تعریفی کلمات کی صورت میں ملا ہے تاہم ساتھ ہی انہوں نے دبے الفاظ میں حسن علی پر شک کا اظہار بھی کر دیا ہے۔ مکی آرتھر لگی لپٹی رکھے بغیر صاف گوئی سے کام لینے والے کوچ کے طور پر مشہور ہیں جو کھل کر وہاب ریاض کے تاریک مستقبل

کے حوالے سے بات کر چکے ہیں ۔ ہیڈ کوچ کے مطابق شاداب خان اور فہیم اشرف سمیت کسی نوجوان پاکستانی کرکٹر کے غلط سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا دور دور تک کوئی امکان نہیں اور اگر کسی کھلاڑی کا کیریئر کسی ناخوشگوار تنازع سے ڈی ریل ہوا تو میرے لئے یہ انتہائی شاکنگ ہو گا لیکن مجھے اس کے آثار نہ ہونے کے برابر لگتے ہیں تاہم حسن علی کو مانیٹر کرنے کی ضرورت ہے، ابھی تک سب بہت اچھے انداز میں اپنے کیریئرز کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…