ہیڈنگلے گراونڈ پر پچ اور کنڈیشنز کو مد نظر رکھ کر ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا،سرفراز احمد

2  جون‬‮  2018

لیڈز(این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ہیڈنگلے گراونڈ پر پچ اور کنڈیشنز کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ پہلے بیٹنگ کا فیصلہ ہمارے حق میں نہیں گیا لیکن بطور کپتان ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیتنا اور فیصلہ کرنا اچھا احساس تھا۔انہوں نے کہا کہ جب صبح کے وقت پچ دیکھنے گیاتو وہ بیٹنگ کے لیے ساز گار لگ رہی تھی اور عین ممکن تھا کہ اگر جوروٹ بھی

ٹاس جیتتے تو وہ بھی ایسا ہی کرتے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی اننگز میں ہم سے بیٹنگ کرتے ہوئے غلطیاں ہوئیں لیکن دوسری اننگز میں ہمیں غلطیاں سدھارنے کا ایک موقع ضرور ملے گا اور ہم کوشش کریں گے کہ اچھا اسکور بنا کر انگلینڈ کو لیڈز میں بھی شکست دیں ۔سرفراز احمد نے کہا کہ جب آپ دبئی میں کھیل رہے ہوں تو ٹاس جیتنا اچھا لگتا ہے کیوں کہ وہاں حالات بیٹنگ کیلئے سازگار ہوا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے، ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔

 

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…