لارڈز ٹیسٹ ،پاکستانی نوجوان کرکٹرز نے اپنی شاندار کارکردگی سے برطانوی کھلاڑیوں کے پسینے نکال دیئے ،ٗبرطانوی وزیراعظم ٹریزامے نے بڑا اعتراف کرلیا، دلچسپ صورتحال

25  مئی‬‮  2018

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)  برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے نے لارڈز ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی۔ٹریزا مے اپنے شوہر فلپ جون کے ہمرا پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ دیکھنے آئیں جو لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلا جارہا ہے۔

اس موقع پر ان کے ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین نجم سیٹھی، بزنس مین اور سابق رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر اشرف چوہان بھی موجود تھے۔برطانوی وزیراعظم نے پی سی بی چیئرمین کو کہا کہ پاکستان نے اب تک بہت اچھا کھیل پیش کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ لارڈز کے میدان پر ہمیشہ تماشائیوں کی بڑی تعداد میچ دیکھنے آتی ہے اور پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچز دلچسپ ہوتے ہیں۔ٹریزا مے نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے کھیل کے پہلے روز بہترین بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان نے انگلینڈ کو شاندار گیند بازی کی بدولت 184 پر آؤٹ کیا تھا۔اس موقع پر نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی فارم اچھی ہے اور ڈسپلن کے ساتھ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز میں بھی کامیاب ہوگی۔برطانوی وزیراعظم تین گھنٹے تک گراؤنڈ میں موجود رہیں اور پاکستانی شائقین کے درمیان گھل مل گئیں۔ برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے نے لارڈز ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی۔ٹریزا مے اپنے شوہر فلپ جون کے ہمرا پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ دیکھنے آئیں جو لارڈز کے تاریخی میدان پر کھیلا جارہا ہے۔اس موقع پر ان کے ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین نجم سیٹھی، بزنس مین اور سابق رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر اشرف چوہان بھی موجود تھے۔برطانوی وزیراعظم نے پی سی بی چیئرمین کو کہا کہ پاکستان نے اب تک بہت اچھا کھیل پیش کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…