پاکستانی ٹیم انگلش ٹیم کودبا ؤمیں لانے کی اہل ہے،مکی آرتھر

23  مئی‬‮  2018

لندن(آئی این پی)پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہاہے کہ ہماری ٹیم نوجوان اورناتجربہ کارلیکن شکست کے خوف سے آزاد اورانگلش ٹیم کودباؤ میں لانے کی اہل ہے۔مکی آرتھر نے پریس کانفرنس میں کہاکہ دوسال قبل پاکستان نے انگلینڈ سے سیریز دو،دوسے برابرکی تھی۔اس ٹیم میں شامل یونس خان،مصباح الحق اوریاسرشاہ موجود نہیں ہیں۔ لیکن ہماری نوجوان اورناتجربہ کارٹیم شکست کے خوف سے آزاداوراٹیکنگ کرکٹ کھیلنے کیلئے تیارہے۔

انہوں نے کہاکہ انگلش ٹیم کوآسٹریلیا اورنیوزی لینڈ میں مسلسل دوسیریز میں شکست ہوئی۔ پاکستان سے سیریز نہ جیتنے پربغیرٹیسٹ کے ان کے13ٹیسٹ ہوجائیں گے۔ جوانگلش ٹیم کافتح کے بغیرطویل ترین دورانیہ ہوگا۔اس کے برعکس پاکستان ٹیم کا مورال مقامی کنڈیشنز میں آئرلینڈ کوپانچ وکٹوں سے ہراکر بلند ہواہے۔ہیڈ کوچ کاکہناتھا کہ ہمارے نوجوان کھلاڑی انگلینڈ کودباؤ میں رکھنے کی اہل ہیں۔اظہرعلی اوراسد شفیق عظیم مصباح اوریونس کاخلا پرکرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہیں علم ہے کہ یہ بڑے میچوں کی کھلاڑی ہیں۔جبکہ نئے انگلش چیف سلیکٹرایڈ اسمتھ کی زیرنگرانی میزبان ٹیم بیٹنگ آرڈر میں مسائل کا شکارہے۔جس سے ہمارے بولرز فائدہ اٹھائیں گے۔مکی آرتھر نے کہاکہ محمدعامرمکمل فٹ اوربہترین پرفارمنس کے لئے بے چین ہے۔وہ موجودہ دورکابہترین سوئنگ بولرہے۔جس کی رفتار بھی کافی زیادہ ہے۔شاداب خان لیگ اسپنریاسرشاہ کی جگہ لینے کااہل ہیامام الحق نیٹورکے تین میچوں میں اتنی ہی ففٹیزبنائیں۔وہ اپنے انکل انضمام کے بالکل مختلف ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…