نیب میں پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کیخلاف کرپشن کے مقدمے پر فیصلہ سنادیا

23  مئی‬‮  2018

نیب میں پی سی بی چیئرمین نجم سیٹھی کیخلاف کرپشن کے مقدمے پر فیصلہ سنادیا اسلام آباد(آئی این پی)قومی احتساب بیورو(نیب)نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نجم سیٹھی کے خلاف کرپشن کے الزامات کو خارج کرتے ہوئے انہیں ناقابل عمل قرار دے دیا۔

نیب لاہور نے 14مئی کو ایک خط کے ذریعے فیصلہ جاری کیا جس کی ایک نقل ڈان نے حاصل کی اور اس فیصلے میں کہا گیا کہ نجم سیٹھی کے خلاف شکایت قابل عمل نہیں کیونکہ تحقیقات میں ان کے خلاف کوئی بھی غلط چیز نہیں ملی اور ان کے خلاف لگائے گئے الزامات بالکل بے بنیاد ہیں۔نجم سیٹھی پر یہ الزامات سابق فاسٹ بالرسرفراز نواز نے عائد کیے تھے جنہوں نے میڈیا کو دیے گئے اپنے انٹریوز اور اخبارات میں شائع آرٹیکلز کے ذریعے پی سی بی کے سربراہ کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔پی سی بی نے سرفراز نواز کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے انہیں پی سی بی چیئرمین کے خلاف ہر قسم کی بیان بازی سے روک دیا ہے۔نیب کا فیصلہ نجم سیٹھی کے پی سی بی اور پاکستان کرکٹ کے لیے کیے گئے شاندار کاموں کا ھی منہ بولتا ثبوت ہے جہاں ان کے دور میں پاکستان سپر لیگ کے آغاز کے ساتھ ساتھ ملک میں عالمی کرکٹ کی بحالی اور ورلڈ الیون، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا جیسی ٹیموں کے دورے بھی شامل ہیں۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…