عالمی کرکٹ کی بحالی کے بعد انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن نے چودہ سال بعد پاکستان میں ہاکی کے عالمی مقابلوں کی اجازت دیدی،بڑے ٹورنامنٹ کا اعلان کردیاگیا

19  مئی‬‮  2018

لاہور(این این آئی)ملک میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے بعد انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن نے چودہ سال بعد پاکستان میں ہاکی کے عالمی مقابلوں کی اجازت دے دی۔تفصیلات کے مطابق ہاکی کی عالمی تنظیم نے پاکستان کے ہاکی میدان آباد ہونے کی خوش خبری سنادی، انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے 14 سال بعد پاکستان میں ہاکی کے بین الاقوامی میچز کرانے کی اجازت دے دی ہے۔ اس سلسلے میں ہاکی سیریز اوپن ٹورنامنٹ 25 سے 30 ستمبر تک راولپنڈی میں ہوگا،جس میں افغانستان ، بنگلہ دیش ، قازقستان ، قطر ،عمان اور

سری لنکا کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اگرچہ پاکستان اس انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کا میزبان ہو گا لیکن قومی ٹیم ممکنہ طور پر شرکت نہیں کرسکے گی۔ قومی ہاکی ٹیم ان دنوں پرو ہاکی لیگ کی مصروفیات کی وجہ سے حصہ نہیں لے گی۔واضح رہے کہ پاکستان نے آخری بار 2004 میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کی تھی۔ اگرچہ رواں سال جنوری میں ورلڈ الیون کی ٹیم نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا تاہم ’’ہاکی سیریز اوپن‘‘14 سال بعد انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام ہونے والا پہلا باضابطہ ٹورنامنٹ ہوگا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…