ڈوپنگ پابندی کے سبب پیرو کے کپتان فیفا ورلڈ کپ سے باہر

16  مئی‬‮  2018

لیما(این این آئی) پیرو کی فٹ بال ٹیم کے کپتان اور ریکارڈ گول اسکورر پاؤلو گوریرو ڈرگ پابندی میں اضافے کے باعث آئندہ ماہ شیڈول ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ نہیں کھیل سکیں گے۔گزشتہ سال اکتوبر میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر گیوریرو پر ابتدائی طور پر 12 ماہ کی پابندی عائد کی گئی تھی تاہم فیفا اپیل کمیٹی نے ان کی معطلی کی سزا آدھی کر دی تھی تاہم ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں فیفا کمیٹی کے فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی اور کھیلوں کی

عالمی ثالثی عدالت نے ان کی سزا بڑھا کر 14 ماہ کر دی۔عدالت کے مطابق گوریرو نے واڈا کے قوانین کی خلاف ورزی کی جس کی وجہ سے ان کی سزا 6 ماہ سے بڑھا کر 14 ماہ کی گئی ہے۔ پیرو کے کپتان گوریرو نے ملک کی طرف سے 86 میچز میں 32 گولز کر رکھے ہیں جو ملکی ریکارڈ بھی ہے۔واضح رہے کہ پیرو نے نومبر میں نیوزی لینڈ کو پلے آف میں شکست دے کر ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا تھا اور یہ اس کی 1982 کے بعد عالمی کپ کے بعد ٹورنامنٹ میں پہلی شرکت ہو گی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…