بدقسمتی نے محمد عامر کا دامن تھام لیا،دوبارہ کر کٹ میں واپسی سے ابتک 17 کیچز ڈراپ ہو چکے

15  مئی‬‮  2018

ڈبلن(آئی این پی) کم بیک کے بعد بدقسمتی نے عامر کا دامن تھام لیا،فیلڈرز نے17کیچز ڈراپ کرتے ہوئے پیسر کی امیدوں کو حسرت میں بدلا۔اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں 5سال پابندی کی سزا مکمل ہونے پر محمد عامرکی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہوئی، اب تک پیسر نے 17 ٹیسٹ کھیلے جس میں16کیچز ڈراپ ہوئے، انگلینڈ کیخلاف لارڈز ٹیسٹ2016 میں محمد حفیظ اور سرفراز احمد نے ایک ایک مرتبہ الیسٹر کک کو موقع دیا۔

اولڈ ٹریفورڈ میں اسد شفیق نے ہیلز جبکہ یونس نے جیمز ونس کا کیچ ڈراپ کیا، اوول میں اظہر علی نے معین علی کو اننگز جاری رکھنے میں مدد فراہم کی، ویسٹ انڈیز کیخلاف شارجہ ٹیسٹ میں لیون جانسن کو مصباح الحق اور سمیع اسلم نے مواقع فراہم کرتے ہوئے محمد عامر کو وکٹ سے محروم رکھا۔نیوزی لینڈ کیخلاف ہیملٹن ٹیسٹ میں سمیع اسلم نے2مرتبہ جیت راول کا کیچ چھوڑا،محمد عامر اپنی ہی گیند پر ولیمسن کا ریٹرن کیچ نہ تھام سکے، آسٹریلیا کیخلاف میلبورن ٹیسٹ میں بھی پیسر اپنی ہی بولنگ پر گیند قابو نہ کرسکے اور پیٹر ہینڈز کومب کو پویلین بھیجنے کا موقع گنوایا۔دورۂ ویسٹ انڈیز کے بارباڈوس ٹیسٹ میں احمد شہزاد نے کارلوس بریتھ ویٹ کا کیچ چھوڑا،سری لنکا کیخلاف ابوظبی ٹیسٹ میں دوسری سلپ میں اسد شفیق گیند پر قابو پانے میں ناکام رہے، آئرلینڈ سے واحد ٹیسٹ میں سرفراز احمد نے ایڈجوائس اور اظہر علی نے ولیم پورٹر فیلڈ کو اننگز جاری رکھنے کا موقع دیا۔یاد رہے کہ اس دوران اگر محمد عامر کی گیندوں پر کیچز ڈراپ نہ ہوتے تو حاصل کردہ وکٹوں کی تعداد کافی زیادہ ہوتی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…