طویل فارمیٹ کی کرکٹ میں پاکستان کا آئرلینڈ سے کوئی مقابلہ نہیں ٗ حریف ٹیم کو آسان نہیں سمجھنا چاہیے ٗ یونس خان

10  مئی‬‮  2018

کراچی(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اپنے دورکے عظیم بیٹسمین شمار کیے جانے والے یونس خان نے کہا ہے کہ طویل فارمیٹ کی کرکٹ میں پاکستان کا آئرلینڈ سے کوئی مقابلہ نہیں لیکن اس کے باوجود حریف ٹیم کو آسان نہیں سمجھنا چاہیے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کپتان نے کہاکہ پاکستان کا ٹیسٹ کرکٹ میں آئرلینڈ سے مقابلہ نہیں کیا جاسکتا لیکن اس کے باوجود ہمیں مخالف ٹیم کو ہرگز آسان نہیں لینا چاہیے۔

آئر لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں دراصل دباؤ پاکستان پر ہی ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں دنیا کی نمبر ون ٹیم رہ چکی جبکہ آئرلینڈ کی ٹیم اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے جارہی ہے۔یونس خان نے کوچنگ کی خواہش کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ اصل کام گراس روٹ کی سطح پر ذمہ داری ادا کرنا ہے، اگر مجھے ہائی لیول پر کوچنگ کرنی ہوتی تو کب کی کرچکا ہوتا، مجھے نچلی سطح پر کوچنگ کرکے زیادہ خوشی اور مسرت ہوگی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…