سلیکشن اور ٹیم کے معاملات میں مداخلت اور اعتراض نہیں کرتا،نجم سیٹھی

4  مئی‬‮  2018

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئرمین نجم سیٹھی نے واضح کیا ہے کہ وہ سلیکشن اور ٹیم کے معاملات میں مداخلت اور اعتراض نہیں کرتے،سلیکشن اور کوچنگ سٹاف نے ٹیم کیلئے10سال کیلئے منصوبہ تیار کیا ہے، باہر بیٹھے لوگوں کو تنقید کا حق ہے، وہ ضرور کریں،ڈومیسٹک کرکٹ میں ٹیموں کی تعداد8سے بڑھا کر 10کرنے کی تجویزہے اس حوالے سے اعلان کریں گے ۔

پاکستانی بیٹسمینوں کو انگلینڈ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق ایکسپرٹ ہیں، میں ان کی سلیکشن پر اعتراض نہیں کرتا۔انہوں نے بتایا کہ سلیکشن اور کوچنگ ٹیم نے 10 سال کے لیے منصوبہ تیار کیا ہے، وہ چاہتے ہیں کہ 10 سالوں کے لیے نئے گھوڑے تیار کیے جائیں، میں سلیکشن اور ٹیم کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتا، انضمام ایکسپرٹ ہیں اور ان کی سلیکشن پر میں اعتراض نہیں کرتا۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ باہر بیٹھے لوگوں کو تنقید کا حق ہے، وہ ضرور کریں، اگر وہ نہیں کہیں گے تو ان کی کون سنے گا جب کہ تنقید کرنے والے خود بھی سلیکٹرز رہے ہیں، سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو تنقید کا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں ٹیموں کی تعداد 8 سے بڑھا کر 10کرنے کی تجویزہے اور اس سے متعلق جلد پالیسی بیان جاری کریں گے۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ فرسٹ کلاس کھلاڑیوں کو اچھا معاوضہ دینے کے لیے ریجنز کو رقم دینے پر غور کر رہے ہیں، بینکوں میں پیسہ رکھنے کے بجائے کھلاڑیوں پر لگائیں گے، ریجن کھلاڑی پیدا کرتے ہیں اور ڈپارٹمنٹ کھلاڑی لے جاتے ہیں، ریجنل کرکٹ، کھلاڑی پیدا کرنے کا اہم ذریعہ ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی میں نمبر ون ہے، قومی ٹیم پچھلے سال ٹیسٹ اور ون ڈے میں بھی نمبر ون رہی۔انہوں نے کہا کہ آئرلینڈ کے ساتھ ٹیسٹ میچ تاریخی ہے اور وہ خود یہ میچ دیکھنے جائیں گے۔نجم سیٹھی نے بتایا کہ انگلینڈ کی وکٹوں پر موسم کی وجہ سے بیٹنگ مشکل ہوجاتی ہے، وہاں بارشوں موسم ہے، پاکستانی بیٹسمینوں کو انگلینڈ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…