بھارتی کرکٹرز ہرڈک پانڈیا اور دنیش کارتھک آئی سی سی ورلڈ الیون سکواڈ میں شامل

26  اپریل‬‮  2018

کولکتہ (آئی این پی)بھارتی آل راؤنڈر ہرڈک پانڈیا اور وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتھک آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول چیریٹی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں آئی سی سی ورلڈ الیون ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ 31 مئی کو لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ پر شیڈول ہے۔ بھارتی کرکٹرز پانڈیا اور کارتھک ورلڈ الیون سکواڈ میں پاکستان کے شاہد خان آفریدی،، شعیب ملک، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اور تمیم

اقبال اور افغانستان کے راشد خان کو جوائن کریں گے، انگلینڈ کے ایوان مورگن سکواڈ کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے، بقیہ کھلاڑیوں کو اعلان اگلے چند دنوں میں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اور میلبرن کرکٹ کمیٹی نے گزشتہ برس کیریبین میں سمندری طوفانوں کی وجہ سے تباہ ہونے والے اسٹیڈیمز کی تعمیر نو کے سلسلے میں فنڈز اکٹھا کرنے کیلئے اس میچ کے انعقاد کا فیصلہ کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…