قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت ،حسن علی کی روایتی انداز میں بھارتیوں کو للکار نے ماحول گرما دیا،شرکاء کے نعرے

21  اپریل‬‮  2018

لاہور(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت کی،فاسٹ بولر حسن علی میدان میں آکر رینجرز کے جوانوں کیساتھ پریڈ میں بھی شریک ہوئے اور اپنے روایتی انداز سے بھارتیوں کو للکارا ۔ تفصیلات کے مطابق

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نےکپتان سرفراز احمد کی قیادت میں واہگہ باڈر کا دورہ کیا اور قومی پرچم اتارنے کی تقریب میں شرکت کی ۔ اس موقع پر عوام کھلاڑیوں کو اپنے درمیان پا کر انتہائی خوش دکھائی دئیے۔ قومی کرکٹرز نے ہاتھوں میں جھنڈیاں پکڑ کر دیگر شرکاء کے ہمراہ پاکستان زندہ باد، جیوے جیوے پاکستان، نعرہ تکبیر اللہ اکبر، پاکستان کا مطلب کیا لا الہ اللہ کے نعرے بھی لگائے ۔ اس موقع پر کرکٹرز نے پریڈ میں شریک رینجر زکے جوانوں کی ویڈیوز اور تصاویر بھی بنائیں۔ فاسٹ بولر حسن علی نے عوام کے سامنے آکر روایتی انداز میں جشن منایا ۔حسن علی نے رینجرز کے جوانوں کیساتھ پریڈ میں شریک ہوئے اور اپنے روایتی انداز سے بھارتیوں کو للکارا ۔دورہ کرنے والے کھلاڑیوں میں کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، سمیع اسلم، بابر اعظم، حارث سہیل،عثمان صلاح الدین، فہیم اشرف،سعد علی، راحت علی، حسن علی کیساتھ آفیشلز بھی موجود تھے۔اس موقع پر شہریوں نے بھی کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں اورتصاویر بنائیں۔ رینجرز کے ریڈ بفرز بینڈ نے خوبصورت دھنیں پیش کیں اور اپنی مہارت کا بھی مظاہرہ کیا ۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…