ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں، مزید تین، چار برس تک کھیل جاری رکھنے کیلئے پر امید ہوں، شان مارش

20  اپریل‬‮  2018

سڈنی(آئی این پی)آسٹریلوی بلے باز شان مارش نے کہا ہے کہ فی الحال ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا، مزید تین، چار برس تک کھیل جاری رکھنے کیلئے پر امید ہوں۔ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے 34سالہ مارش نے 2011 میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا لیکن کئی برس تک انہیں ٹیم سے دوری کا سامنا رہا جس کی وجہ سے وہ سات سال میں صرف 32 ٹیسٹ میچز میں ہی کینگروز کی نمائندگی کر سکے۔

انہیں گزشتہ برس انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کیلئے آٹھویں مرتبہ ٹیسٹ سکواڈ میں طلب کیا گیا تھا اور انہوں نے ٹیم کی 4-0 سے سیریز میں فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا لیکن حالیہ دورہ جنوبی افریقہ کے دوران وہ مکمل طور پر ناکام رہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنے کا کوئی ارادہ نہیں ابھی مزید کرکٹ باقی ہے اور میں تین سے چار برس تک پانچ روزہ کرکٹ جاری رکھنے کیلئے پر امید ہوں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی پر بہت خوشی ہوئی تھی اور ایشز سیریز میں بہت لطف اندوز ہوا، دورہ جنوبی افریقہ کے دوران میری کارکردگی مایوس کن رہی لیکن مستقبل میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ٹیم کو فتوحات دلانے کیلئے پرجوش ہوں اور اب مجھے اگلی سیریز کا بے صبری سے انتظار ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…