یونس خان نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کمرہ نہ ملنے پر احتجاجاً کوچنگ کورس چھوڑ کر چلے گئے

16  اپریل‬‮  2018

لاہور ( این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کمرہ نہ ملنے پر احتجاجاً کوچنگ کورس چھوڑ کر چلے گئے۔یونس خان کوچنگ کورس کے لئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچے جہاں انہیں کسی اور کے کمرے میں قیام کرنے کو کہا گیا جس پر وہ شدید ناراض ہوئے اور ایک ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر جاری کردیا۔یونس خان نے اپنے بیان میں کہا کہ این سی اے کی جانب سے لیول تھری کوچنگ کورس کے لیے میل

آئی جس میں شرکت کے لیے لاہور آیا لیکن یہاں میرے لیے کمرہ بھی دستیاب نہیں۔کسی سینئر آفیشل کا کمرہ دیا گیا ہے لیکن کسی دوسرے کا کمرہ استعمال نہیں کرسکتا۔دوسری جانب نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس خان کو آج ( منگل ) سے شروع ہونے والے لیول 3 کورس کے لیے مدعو کیا ہے اور ان کے ایک دن پہلے آمد کی وجہ سے کچھ مسئلہ ہوا ہے۔این سی اے ذرائع کے مطابق سابق کپتان سے کوچنگ کورس کی کوئی فیس بھی نہیں لی گئی ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…