گھر بیٹھ کر ٹیم کیلئے خوشی کا اظہار کروں گا،فواد عالم

16  اپریل‬‮  2018

کراچی (این این آئی)ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے لیے ٹیم میں منتخب ہونے والے تمام کرکٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گھر بیٹھ کر سب کیلئے خوشی کا اظہار کریں گے۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد عالم کا کہنا تھا کہ ٹیم کی کوششوں اور اللہ کے حکم سے پاکستان کامیاب ہوگا۔خیال رہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق کی سربراہی میں کام کرنے والی 4 ارکان پر مشتمل سلیکشن کمیٹی نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ۔

تاہم فواد عالم فرسٹ کلاس کرکٹ میں رنز کے انبار لگانے اور فٹنس میں خود کو بہترین ثابت کرنے کے باوجود ٹیم میں منتخب نہیں ہوسکے۔32 سالہ کرکٹر کی عدم شمولیت پر سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے بھی حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ فواد عالم کو ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کرنے کے باوجود دورہ انگلینڈ اور آرلینڈ سے ڈراپ کرنا سمجھ سے باہر ہے۔واضح رہے کہ اپنے 15 سالہ فرسٹ کلاس کیرئیر کے دوران 145 میچوں میں 55.37 کی اوسط سے 27 سنچریوں کے ساتھ 10 ہزار 7 سو 42 رنز بنا چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…