انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز،تین اہم ترین کھلاڑی انجری کی وجہ سے باہر،سپر لیگ کے 4نئے ستاروں کو موقع دے دیاگیا، نام سامنے آگئے

8  اپریل‬‮  2018

لاہور( این این آئی)قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کا سلسلہ آج ( پیر)سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا جو دو روز تک جاری رہے گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف دواور آئرلینڈ کے خلاف ایک ٹیسٹ کھیلنا ہے ۔قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کا سلسلہ آج سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شروع ہوگا جہاں مختلف گروپس میں کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے جائیں گے۔

فٹنس ٹیسٹ کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو بلایا گیا ہے تاہم فٹنس مسائل سے دوچار یاسر شاہ، سہیل خان اور عماد وسیم فٹنس ٹیسٹ نہیں دیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ گزشتہ ہفتے کولہے کی انجری کا شکار ہوگئے ہیں، ان کی انجری کا جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد ہی ان کی ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ ہوگا۔آصف علی، حسین طلعت، شاہین شاہ آفریدی اور صاحبزادہ فرحان کو بھی فٹنس ٹیسٹ کے لئے بلایا گیا ہے جبکہ فواد عالم کی فٹنس کا بھی جائزہ لیا جائے گا لیکن ان کا ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہونے کا امکان نہیں ۔ٹیسٹ ٹیم کے لئے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان فٹنس ٹیسٹ کے بعد کیا جائے گا اور ممکنہ کھلاڑی کیمپ میں شریک ہوں گے جہاں کیمپ کے دوران ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔چیف سلیکٹر انضمام الحق نے 17 کھلاڑیوں کے ناموں کی تجویز دی ہے جبکہ وہاب ریاض کا ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ بنانا مشکل ہے۔راحت علی کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے جبکہ یاسر شاہ کے ان فٹ ہونے کے باعث شاداب خان کے ساتھ کاشف بھٹی کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…