جھگڑالو کھلاڑیوں اور بال ٹمپرنگ کرنے والے کھلاڑیوں کیلئے سخت سزائیں مقرر کرنے پر غور کیا جارہا ہے، ڈیوڈ رچرڈسن

  اتوار‬‮ 8 اپریل‬‮ 2018  |  12:15

دبئی(این این آئی) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا ہے کہ جھگڑالو کھلاڑیوں اور بال ٹمپرنگ کرنے والے کھلاڑیوں کیلئے سخت سزائیں مقرر کرنے پر غور کیا جارہا ہے، اس تناظر میں سابق اور موجودہ کرکٹرز کی خدمات حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔یہ فیصلہ کرکٹ میچز کے دوران کھلاڑیوں کا آپس میں جملے بازی، آؤٹ کرنے کے بعد پویلین جانے کا اشارہ کرنا، کندھا مارنا اور امپائرز کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کرنا جیسے واقعات کے بڑھتے ہوئے رحجان کو بھی مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے ۔اپنے بیان


میں ڈیوڈ رچرڈ سن کہا کہ ہم نے کھلاڑیوں کے خراب رویوں کو سامنے رکھتے ہوئے اور بال ٹمپرنگ کے قوانین کو مزید سخت کرنے پر غور شروع کر دیا ہے تا کہ سپرٹ آف گیم کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس سلسلے میں ہم سابق اور موجودہ کرکٹرز کی بھی خدمات حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔اس وقت ایلن بارڈر، شان پولاک، کورٹنی والش، رچی رچرڈسن اور انیل کمبلے کے نام میرے ذہن میں ہیں۔ کھلاڑی آپس میں مشاورت کرنے کے بعد آئی سی سی کرکٹ کمیٹی، میلبورن کرکٹ کمیٹی اور میچ آفیشلز سے اس بارے تبادلہ خیال کر کے اپنی تجاویز دیں گے۔ اپریل میں شیڈول آئی سی سی میٹنگز میں بھی کھلاڑیوں کے کوڈ آف کنڈکٹ اور بال ٹمپرنگ کو ایجنڈے میں شامل کر لیا گیا ہے۔

موضوعات:

loading...