’’شعیب اختر نے سلمان خان سے دوستی کا فرض ادا کر دیا ‘‘ ملنے والی سزا پر افسردہ حالت میں بھارت کو دوٹوک پیغام دیدیا ایسا کیا کہا کہ جان کر بھارتی بھی تعریف کرنے پر مجبو ہو جائیں گے

6  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد (نیو زڈیسک )بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے جیل جانے پر پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر سب سے زیادہ پریشان ہیں اور انہوں نے سلمان خان کو جودھ پور عدالت کی طرف سے ملنے والی پانچ سال قید کی سزاکوانتہائی سخت قراردیا ہے۔شعیب اختر،سلمان خان کے گہرے دوست ہیں اور انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے سلمان خان کے جیل جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ قانون کے اپنے راستے ہیں

اور ہمیں ہرحال میں قانون کا احترام کرنا چاہیے۔لیکن اس کے باوجود وہ سمجھتے ہیں کہ یہ سزابہت سخت ہے۔وہ سلمان کے خاندان کے ساتھ ہیں اور امیدرکھتے ہیں کہ وہ بہت جلد باہر آجائیں گے۔شعیب اخترکی سلمان خان کے لیے پسندیدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایک مرتبہ انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ اگر ان کی زندگی پر کوئی فلم بنتی ہے تو وہ چاہیں گے کہ اس میں شعیب اختر کا کردار سلمان خان ادا کریں۔سلمان خان کو گزشتہ روز جودھ پور کی عدالت نے 20سال قبل بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے جودھ پور میں فلم ’’ہم تم ساتھ ساتھ ہیں‘‘ کی شوٹنگ کے دوران نایاب کالے ہرنوں کا شکار کرنے کے الزام میں پانچ سال قید کی سزاسنائی تھی جس کے بعد انہیں جیل بھیج دیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…