تباہ کن باؤلنگ،پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو 143رنز سے شکست دیدی

1  اپریل‬‮  2018

کراچی(آئی این پی)پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو 143 رنز سے ہرادیا،پاکستان کی طوفانی بالنگ نے ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن تباہ کردی۔اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے 3 ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بالرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت ویسٹ انڈین ٹیم کو 60 رنز پر ٹھکانے لگا کر میچ میں 143 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بلے بازوں کی شاندار کاکردگی کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 203 رنز بنائے۔اس سے قبل تماشائیوں سے بھرے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن محمد نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی لیکن ان کا فیصلہ بالکل غلط ثابت ہوا۔ قومی ٹیم کی جانب سے فخرزمان اور بابراعظم نے اننگز کا آغاز کیا، فخر نے پہلے ہی اوور میں سیموئل بدری کو 3 چوکے رسید کیے اور 13 رنز بٹورے۔بابر اعظم اور فخرزمان نے ٹیم کو 5 اوورز میں 46 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا لیکن 5ویں اوور کی آخری گیند پر ریاد ایمرٹ نے بابر اعظم کو پویلین واپس بھیج دیا، وہ 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔حسین طلعت تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے فخرزمان کے ساتھ ملکر 19 رنز ہی بنائے تھے کہ اس دوران طلعت کی ایک غلط کال پر فخرزمان رن آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔ فخرزمان نے 24 گیندوں پر ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 39 رنز بنائے۔فخر کے آٹ ہونے کے بعد کپتان سرفراز احمد خود بیٹنگ کے لیے آئے اور حسین طلعت کے ساتھ ملکر 85 رنز کی عمدہ شراکت داری قائم، اس دوران دونوں کھلاڑیوں نے گرانڈ کیچاروں اطراف شاندار اسٹروکس کھیلے لیکن بدقسمتی سے قومی ٹیم کا ایک اور کھلاڑی بھی رن آٹ ہوگیا۔اپنے ڈیبیو میچ میں حسین طلعت نے 37 گیندوں پر 41 رنز کی اننگز کھیلی۔ حسین طلعت کے آٹ ہونے کے بعد سرفراز بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ رکے اور اگلے ہی اوور میں 38 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں ایک چھکا اور 4 چوکے شامل تھے۔قومی ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے دوسرے کھلاڑی آصف علی صرف 2 گیندوں کے مہمان ثابت ہوئے اور وہ غلط شارٹ کھیلتے ہوئے ایک رنز پر بولڈ ہوگئے۔آخری اوورز میں شعیب ملک اور آل رانڈر فہیم اشرف کی جارحانہ کھیل کی بدولت قومی ٹیم ایک بڑا ٹوٹل کرنے میں کامیاب رہی، ملک 14 گیندوں پر 37 اور فہیم 9 گیندوں پر 16 رنز بناکر ناٹ آٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے پی ایس ایل تھری میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے 2 کھلاڑیوں کو بہترین کارکردگی کی بنیاد پر پلینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

آل رانڈر حسین طلعت کو رمیز راجہ نے گرین کیپ پہنائی جب کہ آصف علی کو وقار یونس نے کیپ پہنائی۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اسٹیڈیم میں شائقین کی تعداد دیکھ کر اچھا لگ رہا ہے، امید ہے شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی جب کہ پچ بیٹنگ کے لیے بہتر لگ رہی ہے، بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔ جیسن محمد کا کہنا تھا کہ پہلی بار کپتانی کررہا ہوں اس لیے تھوڑا دبا ؤہے جب کہ ہماری ٹیم سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔قومی ٹیم سرفراز احمد کی کپتانی میں فخر زمان، بابراعظم، شعیب ملک ، آصف علی، حسین طلعت، فہیم اشرف، محمد نواز، شاداب خان، محمد عامر اور حسن علی پر مشتمل ہے۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم جیسن محمد کی کپتانی میں اندرے فلیچر، چاڈوک والٹن، مارلن سیموئل، دنیش رامدین، رومین پاول، کیمو پال، ریاد ایمرٹ، ویراسیمی پرمول، کیسرک ولیمس اور سیموئل بدری پر مشمتل ہے۔اس سے قبل شائقین کرکٹ کو شٹل بس سروس کے ذریعے گرانڈ تک لایا گیا اور سخت سیکیورٹی چیکنگ کے بعد شائقین کو اسٹیڈیم میں جانے کی اجازت دی گئی جب کہ مہمان ٹیم کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں اسٹیڈیم پہنچایا گیا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…