ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا،حسن علی

30  مارچ‬‮  2018

کراچی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے فائنل میں پڑنے والے تین چھکوں کا کوئی دباؤ نہیں، اس وقت میں وکٹ لینے کی کوشش کررہا تھا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ ’میں مکمل فٹ ہوں، پی ایس ایل کے میچز کھیلتا ہوا آرہا ہوں، خوش آئند بات ہے کہ ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ نو سال بعد کراچی میں اںٹرنیشنل کرکٹ واپس آرہی ہے ٗویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا۔پی ایس ایل تھری کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے آصف علی کے ہاتھوں پڑنے والے تین چھکوں کے حوالے سے حسن علی نے کہا کہ ان تین چھکوں کا کوئی پریشر نہیں،اس وقت وکٹ لینے کی کوشش کررہا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں ٹیم میں اسٹرائیک بولر کے طور پر کھیلتا ہوں جس کا پریشر ہوتا ہے، کوشش ہوتی ہے کہ بہتر سے بہتر کروں، ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پیسرز کی ضرور ہوتی ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ کرکٹ ٹیم ایک فیملی کی طرح ہے، سرفراز احمد کپتان ہیں، انہیں بڑے بھائی کی طرح سمجھتا ہوں۔پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ کرکٹ واپس آگئی ہے، پلیئرز آنا شروع ہوگئے ہیں اور جو پلیئرز آج نہیں آرہے وہ کل ضرور آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسٹیڈیم میں شائقین زیادہ سے زیادہ تعداد میں آئیں گے تو اچھا پیغام جائے گا۔کرکٹ آسٹریلیا میں جاری بال ٹمپرنگ تنازع کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ انہیں نہ بال ٹمپرنگ آتی ہے اور نہ ہی کبھی سیکھی ہے۔حسن علی نے کہا کہ ماضی میں دیکھتا آیا ہوں کہ فاسٹ بولرز ایسا کرتے رہے ہیں، ڈرائی کنڈیشنز میں تو گیند خود خراب ہوجاتا ہے، میں کرکٹ کے ہر لمحے کو انجوائے کرتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…