بال ٹیمپرنگ پر مکی آرتھر نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کے تمام پول کھول دیے

30  مارچ‬‮  2018

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے آسٹریلین کھلاڑیوں کو غیر مہذب اور مغرور قرار دیتے ہوئے کھلاڑیوں اور کرکٹ آسٹریلیا کو بال ٹیمپرنگ کے کلچر کو ختم نہ کرنے کا ذمہ دار قرار دیدیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق

مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ میچ کے دوران جو بال ٹیمپرنگ کا واقعہ سامنے آیا وہ کئی سالوں سے جاری اس عمل کے مرتکب افراد کو سزا نہ دینے کا نتیجہ ہے۔کھلاڑیوں اور کھیلوں سے متعلق افراد کے اظہار خیال کے حوالے سے موجود ایک ویب سائٹ پر انہوں نے لکھا کہ نسل در نسل تبدیلی کے باوجود کرکٹ آسٹریلیا اور اس کی قومی ٹیم نے اس کلچر کو ختم کرنے کے لیے سنجیدگی سے کام نہیں لیا۔انہوں نے کہا کہ انہیں گزشتہ چند سالوں کے دوران آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو دیکھ کر بہت مایوسی ہوئی جہاں ان کا رویہ بہت غیر مہذب اور مغرور رہا ہے۔مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ اپنے کام سے متعلق آسٹریلین کھلاڑیوں کا رویہ بھی ٹھیک نہیں رہا جو ایک اچھی چیز نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ جب وہ آسٹریلین ٹیم کے کوچ تھے اس وقت انہوں نے کھلاڑیوں کو خود کو ایک قانون کی حیثیت سے پایا جبکہ کسی بھی طرح کے مسائل ٹیم کے اندر ہی حل کر لیے جاتے تھے۔پاکستان کے ہیڈ کوچ نے بال ٹمپرنگ کرنے پر اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور کمیرون بینکرافٹ پر عائد کی جانے والے پابندی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات کرنے کی ضرورت تھی۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…