دورہ پاکستان، ویسٹ انڈین کپتان کارلوس بریتھ ویٹ کراچی نہیں آئیں گے، جیسن محمد کپتان مقرر

29  مارچ‬‮  2018

کراچی (آئی این پی)پاکستان کا دورہ کرنے والی ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم اہم کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم ہوگئی۔ویسٹ انڈیز کے مستقل کپتان کارلوس بریتھ ویٹ کی عدم دستیابی کے باعث جیسن محمد کو ہنگامی صورتحال میں ویسٹ انڈین ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ۔وہ پہلی بار اپنی ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ویسٹ انڈیز کے ون ڈے کپتان جیسن ہولڈر بھی پاکستان کا دورہ نہیں کریں گے جبکہ ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ کرس گیل اور کیرون پولارڈ،لینڈل سمنز،ڈیوائن اسمتھ اور سنیل نارائن بھی ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹار کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے باعث ویسٹ انڈین بورڈ کو ٹیم سلیکشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے جمعرات کی شب کراچی کے لئے روانہ ہونا ہے لیکن ابھی تک ٹیم کا اعلان نہیں ہوسکا ہے۔کئی اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں جیسن ناظم الدین محمد کو قیادت سونپی گئی ہے۔گیانا سے تعلق رکھنے والے31سالہ جیسن محمدویسٹ انڈیز کی جانب سے چھ ٹی ٹوئنٹی میچوں کا تجربہ رکھتے ہیں اور 26ون ڈے میچز کھیل چکے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈین کھلاڑیوں کو کراچی آنے کے لئے فی کھلاڑی 25ہزار ڈالرز اضافی معاوضہ ادا کیا گیا ہے اس کے باوجود اہم کھلاڑی پاکستان آنے سے انکار ہیں۔مہمان ٹیم میں جیسن محمد کے علاوہ مارلن سیموئلز،ایوان لوئیس،سیموئیل بدری، آندرے فلیچر، چیڈوک والٹن،نمایاں ہیں۔ویسٹ انڈین ٹیم کے دورہ پاکستان کے پروگرام اور پریکٹس کے شیڈول کا بھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔چند کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے باعث ٹیم کے اعلان میں تاخیر ہو رہی ہے اور امکان ہے کہ ٹیم میں کئی نئے چہرے بھی شامل ہوں گے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز یکم، دو اور تین اپریل کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستانی ٹیم آج شام کراچی میں پہلا پریکٹس سیشن کرے گی۔پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے لئے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوچکی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…