بین الاقوامی کھلاڑیوں نے بھی خوب انجوائے کیا،پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کاپاکستان زندہ باد، پخیر راغلے اور کراچی کیسے کا نعرہ ، جے پی ڈومینی کا بڑا سرپرائز

25  مارچ‬‮  2018

کراچی  (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس ایل سیزن تھری کی اختتامی تقریب میں رنگارنگ تقریب میں بین الاقوامی کھلاڑیوں نے بھی خوب انجوائے کیا۔ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے پاکستان زندہ باد، پخیر راغلے اور کراچی کیسے کا نعرہ لگایا۔ فائنل کی رنگارنگ تقریب کے موقع پر میزبان نے پشاور زلمی کے کپتان کو اسٹیج پر بلایا تو انہوں نے اسٹیج پر آتے ہی پخیر راغلے، کیسے ہو کراچی اردو میں کہا۔

بعد ازاں ڈیرن سیمی نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔ ڈیرن سیمی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ امید ہے کراؤڈ بہت انجوائے کرے گا۔زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے اسٹیج پر ڈانس بھی کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان جے پی ڈومینی نے اسٹیج پر اپنے خطاب میں کہا کہ کھلاڑی تیار ہیں،میچ کے لئے سب پرجوش ہیں۔ پاکستان میں بہت پیار مل رہا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے جے پی ڈومینی نے اہل کراچی کوسلام بھی کیا۔ اس موقع پر روی بوپارہ نے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شائقین کاحالیہ ٹیسٹ میچز سے دل بھرگیاتوپی ایس ایل فائنل کی طرف آجائیں۔ پی ایس ایل فائنل شروع ہونیوالا ہے،مجھے یقین ہے آپ لطف اندوزہونگے۔ علاوہ ازیں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے اسٹیج پر ڈانس کیا جن کی دیکھا دیکھی قومی کرکٹر کامران اکمل نے بھی خوب ہلہ گلہ کیا جس میں بعد ازاں حسن علی،آندرے فلیچرنے اسٹیج پر آکر رقص کیا۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کی رنگا رنگ اختتامی تقریب میں آئمہ بیگ، فرحان سعید، شہزاد رائے، علی ظفر اور اسٹرنگز کی شاندار پرفارمنس دی۔ فائنل مقابلے میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ آمنے سامنے ہیں۔ پاکستان سپر لیگ تھری کی اختتامی تقریب میں گلوکارہ آئمہ بیگ، شہزاد رائے، فرحان سعید، معروف بینڈ اسٹرنگز اور علی ظفر نے اپنے شاندار پرفارمنس سے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کے ماحول کو گرما دیا۔ اسٹرنگز کی پرفارمنس پر ڈیرن سیمی، فلیچر اور حسن علی نے اسٹیج پر رقص بھی کیا۔ اختتامی تقریب کے دوران میزبانی کے فرائض ادکار و ماڈل بلال اشرف نے ادا کیے۔ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے سربراہ جائلز کلارک نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئے۔ وہاں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں کرکٹ کی بحالی پر بہت خوشی ہے۔ جلد پاکستان میں انٹرنیشنل میچز ہوں گے۔ جائلز کلارک نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی پاکستان آ رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…