انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی آمد سے کراچی میں عالمی کرکٹ بحال،پی ایس ایل کافائنل دیکھنے کتنی بڑی تعداد میں شائقین آئے ؟ زبردست انکشافات

25  مارچ‬‮  2018

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 3 کے فائنل کے لئے معرکہ سج گیا۔ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی آمد سے کراچی میں عالمی کرکٹ کی بحالی ہوگئی۔ پی ایس ایل کے فائنل میں کراچی کے شہریوں میں جوش وخروش پیدا کردیا۔سیکورٹی اداروں نے بھی اپنی ذمہ داریاں خوب نبھائیں۔ شائقین نے اسٹیڈیم کو کھچاکھچا بھردیا۔ پی ایس ایل فائنل سے پہلے ملک کے نامی گرامی گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

علی ظفر نے گنگایا پی ایس ایل تھری کا آفیشل گانا۔ جبکہ شہزادرائے نے بھی تماشائیوں کا جوش بڑھایا۔ ہیلی کاپٹر کی مدد سے اسٹیڈیم کی فضائی نگرانی کی جا رہی ہے۔اسٹیڈیم شائقین سے کھچاکھچ بھرا پڑا ہے۔ وی آئی پیز کے لیے ریڈ کارپٹ بھی بچھ گیا، صاف اور ٹھنڈا پانی مہیا کرنے کیلیے 40 الیکٹرک کولر بھی اسٹیڈیم پہنچا دیئے گئے۔ براڈ کاسٹر کا عملہ میچ کو دنیا بھر میں براہ راست دکھانے کے لیے دن رات تیاریوں میں مصروف ہے۔ اسٹیڈیم کے چاروں طرف 80 کیمرے لگا دیئے گئے ہیں جنہیں 20 ایل سی ڈیز پر مانیٹر کیا جارہا ہے۔ اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے والوں کیلئے گائیڈ لائن شائقین کو اسٹیڈیم تک پہنچانے کے لیے شٹل سروس بھی دوپہر 12 بجے شروع ہوئی جس کے ذریعے لوگوں کو اسٹیڈیم کے قریب پہنچایا گیا۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نیشنل اسٹیڈیم کا کنٹرول سنبھالا ہوا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سراغ رساں کتوں کے ذریعے اسٹیڈیم کی تلاشی لینے کے بعد اسے کلیئر قرار دے دیا گیا تھا۔ فائنل مقابلے کے لئے نیشنل اسٹیڈیم میں کنٹرول روم بھی قائم ہے جہاں سے مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔ پی ایس ایل فائنل کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کے اردگرد سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم کے اندر اور باہر 80 کیمروں کی مدد سے نگرانی کا نظام قائم کیا گیا ہے جس کے لئے کنٹرول روم قائم کرتے ہوئے 20 ایل سی ڈیز نصب کردی گئی ہیں۔ انچارج کنٹرول روم کے مطابق کیمروں کی مدد سے اسٹیڈیم کے اندر اور باہر کی نقل و حرکت کا جائزہ لیا جارہا ہے

اور اسٹیڈیم سے متصل سڑک پر چلنے والی گاڑیوں کے نمبر بھی کیمروں کی رینج میں ہوں گے۔ٹریفک پلان کے مطابق پی ایس ایل فائنل کے لیے شہر کا ٹریفک پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے جس کے تحت نیشنل اسٹیڈیم آنے والی 4 اہم سڑکیں عام ٹریفک کے لئے مکمل بند ہیں۔ کارساز شارع فیصل سے اسٹیڈیم آنے والی سڑک ،لیاقت آباد 10 نمبر سے اسٹیڈیم تک کی سڑک،ملینیئم مال سے اسٹیڈیم تک آنے والا ڈالیما روڈ ،نیوٹاؤن سے نیشنل اسٹیڈیم تک اسٹیڈیم روڈ ،نیپا سے جیل چورنگی تک یونیورسٹی روڈ ،اورکشمیر روڈ اور نیوایم اے جناح روڈ بھی ٹریفک کے لئے بند ہے۔ پارکنگ پلان کے مطابق راشد مہناس روڈ سے آنے والے شہریوں نے غریب نواز گرانڈ اور ڈالیما میں گاڑیاں پارک کیں۔ نیپا سے آنے والوں اردو یونیورسٹی اور حکیم سعیدگراؤنڈ میں گاڑیاں پارک کیں۔یونیورسٹی روڈپربیت المکرم مسجد کے سامنے گرانڈ بھی پارکنگ کے لیے مختص کیا گیا۔ کشمیر روڈ پر اسپورٹس کمپلیکس اور چائنا گرانڈ بھی پارکنگ ایریا ہیں۔ نیوایم اے جناح روڈپر میر عثمان پارک میں بھی گاڑیاں پارک کی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…