یونس خان ، مصباح الحق ، شاہد آفریدی اور سرفراز احمد کو حکومت کی جانب سے 23 مارچ کوپاکستان کا اہم اعزاز دینے کا اعلان

22  مارچ‬‮  2018

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے ستارہ امتیاز ملنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے جب کہ پوری قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد بھی دی ہے۔سوشل میڈیا پر ایک مختصر وڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ سارے پاکستان کو یوم پاکستان کی بہت مبارکباد، 23مارچ1940کو منٹو پارک لاہور میں قائداعظم محمد علی جناح کی سربراہی میں قرارداد پاکستان پیش کی گئی

اور ہمارے پیارے پاکستان کی بنیاد اس پر رکھی گئی، مجھے خوشی ہے کہ اس سال 23 مارچ کو حکومت پاکستان نے میرے لیے ایک اور ایوارڈ ستارہ امتیاز کا اعلان کیا ہے، شکریہ پاکستان ، پاکستان زندہ باد۔واضح رہے کہ یونس خان، مصباح الحق، شاہد آفریدی اور سرفراز احمد کو حکومت پاکستان کی جانب سے 23 مارچ کو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے، یونس خان کی قیادت میں پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2009 کی ٹرافی اپنے نام کی تھی، مصباح الحق کی قیادت میں پاکستان ٹیم پہلی مرتبہ ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون بنی اور وہ قومی ٹیم کے سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان بھی بنے۔ورلڈ کپ 2009 میں شاہد آفریدی کی شاندار کارکردگی کی بدولت قومی ٹیم ورلڈ چیمپئن بنی تھی، قومی ٹیم کے تینوں فارمیٹس میں موجودہ کپتان سرفراز احمد کو بھی ستارہ امتیاز دیا جائے گا، ان کی قیادت میں قومی ٹیم نے پہلی مرتبہ چیمپئنز ٹرافی جیتی جب کہ قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون بنی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے ستارہ امتیاز ملنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے جب کہ پوری قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد بھی دی ہے۔سوشل میڈیا پر ایک مختصر وڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ سارے پاکستان کو یوم پاکستان کی بہت مبارکباد، 23مارچ1940کو منٹو پارک لاہور میں قائداعظم محمد علی جناح کی سربراہی میں قرارداد پاکستان پیش کی گئی اور ہمارے پیارے پاکستان کی بنیاد اس پر رکھی گئی

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…