پشاور زلمی کے خلاف پراسرار سست بیٹنگ ،کراچی کنگز کے بلے باز بابر اعظم شدید تنقید کی زد میں آگئے

22  مارچ‬‮  2018

لاہور (این این آئی)پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایلیمینیٹر میں پشاور زلمی کے ہاتھوں کراچی کنگز کی شکست کے حوالے سے سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے کئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے ہاتھوں 13 رنز سے شکست کے بعد کراچی کنگز کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہے جہاں اتوار 25 مارچ کواس کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کے ساتھ ہو گا۔بابر اعظم نے45 گیندوں پر 63 رنز کی اچھی اننگز کھیلی

تاہم وہ اپنی ٹیم کو میچ جتوانے میں ناکام رہے جس پر شائقین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ایک انٹرنیٹ صارف نے بالی وڈ فلم کے کسی منظر کی ایک تصویر شیئر کی جس پر تحریر تھا دیکھو مت، سہا نہیں جائے گا ٗمحمد عثمان نامی ایک یوزر نے لکھا کہ کراچی والے شاہد آفریدی کی بہترین بولنگ کی وجہ سے پلے آف میں پہنچے تھے، آفریدی کی عدم موجودگی میں کنگز کے بولرز اور فیلڈرز نے بہت مایوس کیا اور گزشتہ روز کے میچ سے کچھ نہیں سیکھا۔ایک اور صارف نے بالی وڈ فلم کی ایک تصویر کے ساتھ رومن زبان میں لکھا ’ مارو مارو ہم کو، ہم کوئی مندر کا گھنٹا ہیں جو آ رہا ہے بجا کر جا رہا ہے۔فیس بک پر فہد اسلام نامی صارف نے بابر اعظم کی تصویر کے ساتھ لکھا کہ کیا شاندار بیٹنگ کی پشاور کی طرف سے۔فہد اسلام نامی صارف نے ہی ایک اور پوسٹ میں لکھا کہ یا اللہ تیرا شکر ہے کہ ٹکٹ نہیں ملا اور پیسے بچ گئے۔ایک صارف نے شاہد آفریدی کی تصویر کے ساتھ ٹوئٹ کیا کہ کاش میں پشاور زلمی میں ہی ہوتا۔نور العین نامی ایک خاتون نے بابر اعظم کی تصویر کے ساتھ لکھا کہ مجھے کسی نے باہر سے بتایا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی میچ ختم ہو گیا ہے ٗ ٹیسٹ میچ ہے۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…