پاکستان سپر لیگ کے اگلے ایڈیشن میں بھارتی کھلاڑیوں کی شرکت، شاہد آفریدی کے موقف نے سب کو حیران کرڈالا،بڑا مطالبہ کردیا

22  مارچ‬‮  2018

لاہور (این این آئی ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کراچی کنگز کے آل رانڈر شاہد آفریدی نے پاکستان سپر لیگ کے اگلے ایڈیشن میں بھارتی کھلاڑیوں کو بھی بلانے کا مطالبہ کردیا۔لاہور میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن اور ہیپی لیک کے درمیان معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کا پاکستان آنا بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لئے ضروری ہے اور ویسٹ انڈیز کا پاکستان ٹور خوش آئند ہے، جبکہ پی ایس ایل میں بھی صرف ان غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کرنا چاہیے

جو پاکستان آکر کھیلنے پر آمادہ ہوں۔انہوں نے کہاکہ ملک میں ٹی ٹونٹی کرکٹ زیادہ ہورہی ہے اور ون ڈے میں کمی آگئی ہے، اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے ون ڈے میچز بھی زیادہ کروانا ہوں گے، پی ایس ایل میں بھارتی کرکٹرز کو بھی بلانے کی کوشش کرنی چاہیے لیکن ان کے معاہدے ایسے ہیں کہ وہ کسی اور لیگز میں نہیں کھیلتے۔شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ کامران اکمل اچھی فارم میں ہیں، اب یہ سلیکٹرز پر ہے کہ انہیں قومی اسکواڈ میں کامران کی ضرورت ہے یا نہیں۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…