سپر لیگ کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں شکست کے بعد کراچی کنگز کے غیر ملکی کرکٹرز واپس روانہ

22  مارچ‬‮  2018

لاہور(این این آئی) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں شکست کے بعد کراچی کنگز کے غیر ملکی کرکٹرز اپنے اپنے وطن واپس روانہ ہوگئے۔لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اپنے ملک واپس جانے والے کراچی کنگز کے غیرملکی کھلاڑیوں میں سے 3 کا تعلق برطانیہ اور ایک کا جنوبی افریقہ سے ہے ۔واپس روانہ ہونے والے غیرملکی کرکٹرز میں روی بوپارا، ٹائمل ملز، جو ڈینلی اور کولن انگرام شامل ہیں۔

کھلاڑیوں کی جانب سے لاہور میں پی ایس ایل انتظامات کی تعریف کی گئی اور انگلش کرکٹر ٹائمل ملز نے اگلے سال دوبارہ پاکستان آنے کے عزم کا اظہار کیا۔ٹائمل ملز نے کہا کہ پاکستان میں بہت اچھا وقت گزارا، پی ایس ایل میں پہلی مرتبہ لاہور آیا جہاں بہت زبر دست ماحول تھا اور اب اگلے سال دوبارہ پاکستان آئوں گا۔ٹائمل ملز نے مزید کہا کہ لاہور میں سکیورٹی بہترین تھی اور ہمارا اچھا خیال رکھا گیا لیکن بدقسمتی ہے کہ ہم میچ نہیں جیت سکے۔ روی بوپارا کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پشاور زلمی سے شکست ہوئی اور فائنل کھیلنے کی خواہش پوری نہ ہوسکی تاہم کرائوڈ نے زبردست ماحول بنادیا تھا اور پاکستان میں سکیورٹی انتظامات بھی بہترین تھے۔انگلش کرکٹر جوڈینلی نے کہا کہ پاکستان میں بہت انجوائے کیا اور یہاں گزارا گیا وقت بہت اچھا تھا۔ انہوں نے کراچی کنگز کی سپورٹ کرنے پر متحدہ عرب امارات اور خاص طور پر پاکستانی شائقین کا شکریہ ادا کیا اور فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے لئے نیک تمنائوں کا بھی اظہار کیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…