زیادہ منافع کا لالچ،آئی سی سی کا چیمپئنز ٹرافی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کرانے پر غور،بھارت کی مخالفت

21  مارچ‬‮  2018

ممبئی(آئی این پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )زیادہ منافع کے لالچ میں چیمپئنز ٹرافی کا فارمیٹ بدلنے پر تل گئی،2021کا ایڈیشن ون ڈے کی بجائے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلنے پر غور شروع کردیا۔ ٹورنامنٹ کے میزبان کو بھارت کی جانب سے شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ریونیو کی تقسیم کا جو فارمولا پیش کیا۔

اس پر من و عن عمل کرنے کیلئے اسے زیادہ سے زیادہ آمدنی کی ضرورت ہےاسی وجہ سے اس نے 2021 میں بھارت میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کا فارمیٹ ہی تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا، زیادہ سے زیادہ منافع کمانے کی لالچ میں اس ٹورنامنٹ کو ون ڈے کے بجائے ٹوئنٹی 20 طرز میں منعقد کرنے کا جائزہ لیا جارہا ہے،ایسی صورت میں اسے بھارت کی جانب سے شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ آئی سی سی کا ویسے ہی اس ایونٹ کے حوالے سے بھارتی بورڈ کے ساتھ تنازع چل رہا ہے۔بھارتی حکومت ایونٹ کو ٹیکس میں کسی بھی قسم کی چھوٹ دینے سے انکار کرچکی، اس لیے کونسل کی جانب سے پہلے ہی اپنی ایونٹ کمیٹی کو اسی ٹائم زون میں موزوں متبادل ملک تلاش کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔دوسری جانب بی سی سی آئی کے ایک آفیشل کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا فارمیٹ کسی بھی صورت میں تبدیل نہیں ہوسکتا، یہ ویسے بھی بی سی سی آئی کے آنجہانی صدر جگموہن ڈالمیا کا متعارف کردہ ایونٹ ہے، ہم اس میں کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں ہونے دیں گے، اگر آئی سی سی کی جانب سے ایسی کوئی کوشش کی بھی گئی تو اسے بھارت کی جانب سے شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…