لاہور میں ہونیوالے پاکستان سپر لیگ کے میچ کے دوران 5سے زائد مشکوک افراد کو گرفتار کرلیاگیا

20  مارچ‬‮  2018

لاہور(آئی این پی) سکیورٹی ہلکاروں نے لاہور میں ہونیوالے پاکستان سپر لیگ کے میچ کے دوران 5سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز لاہور قذافی سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ کے موقعہ پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات رہے اور ایسی دوران مختلف مقامات پرپانچ مشکوک افراد کو سیکورٹی اہلکاروں نے حراست میں لیا ہے ۔ پاکستان سپر لیگ کے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈ ی ایٹرکے در میان قذافی سٹیڈیم میں

ہونیوالے میچ کے موقعہ پر جشن کا سماں رہا، ملکی میڈیا کے ساتھ ساتھ غیر ملکی میڈیا نے بھی میچ کی تیاریوں کی بھرپور کوریج کی تاہم بھارتی میڈیا کو سانپ سونگھ گیا اور دن بھر جھوٹے پراپیگنڈوں اور تبصروں میں مصروف رہے۔تفصیلات کے مطابق نوجوانوں، بچوں، خواتین اور بوڑھوں نے لاہور میچ دیکھنے کے لئے بھر پور تیاریاں کیں جبکہ مختلف شہروں میں بڑی بڑی سکرینیں بھی لگائی گئیں۔ پاکستان سپر لیگ کے قذافی سٹیڈیم میچ دیکھنے کیلئے آنے والے شائقین کرکٹ کو اصل قومی شناختی کارڈ موجود ہونے کے باوجود بائیومیٹرک تصدیق کے بعد سٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔ کئی شائقین کرکٹ نے شناختی کارڈ کی مدت ختم ہونے اور گم ہونے کا عذر پیش کیا لیکن سکیورٹی نے انہیں اندر داخل ہونے سے روک دیا جس کے باعث توں تکرار بھی دیکھنے میں آئی۔تفصیلات کے مطابق سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں نے مشکوک نظر آنے والے کئی افراد کے کوائف چیک کئے۔ پولیس، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے اداروں کے اہلکار قذافی سٹیڈیم کے اطراف میں مسلسل پیٹرولنگ کرتے رہے۔ پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں ہونیوالے تیسر ے ایڈیشن کامیچ دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد میچ شروع ہونے سے پہلے ہی سٹیڈیم پہنچنا شروع ہوگئی‘ منچلے نوجوانوں اور خواتین نے فائنل میچ کھیلنے والی ٹیموں کی شرٹس کے علاوہ چہروں پر پینٹنگز بنوائیں۔تفصیلات کے مطابق سٹیڈیم میں ٹیموں کی یونیفارم کٹ پہن کر آنے والے شائقین کے لحاظ سے پشاور زلمی کے سپورٹرز کا پلڑا بھاری رہا اور تمام انکلوژرز میں پشاور زلمی کے سپورٹرز کی تعداد زیادہ دیکھنے میں آئی۔پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں ہونیوالے میچ کے موقعہ پر نیشنل ہاکی سٹیڈیم اور پنجاب سٹیڈیم کی فلڈلائٹس نے رات کو دن کے سماں میں تبدیل کردی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے میچ کے لئے میڈیا کے سٹیڈیم میں داخلے کا بندوبست لبرٹی مارکیٹ اور دیگر مقام سے رہا عوام کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ تمام تر مخالفت کے باوجود اور دہشت گرد حملوں کو شکست دے کر پاکستان میں کرکٹ واپس آرہی ہے ۔

پاکستان سپر لیگ کا لاہور میں ہونیوالے میچ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر جیلوں میں قیدوں نے بھی دیکھا ۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں ہونیوالے میچ کو دیکھنے کیلئے سٹیڈیم میں ہزاروں افراد آئے مگر اسکے ساتھ ساتھ لاہور سمیت پنجاب کی دیگر جیلوں میں قیدیوں کیلئے بھی خصوصی طور پر میچ دیکھنے انتظامات کیے گئے ۔سکیورٹی اداروں نے قذافی سٹیڈیم لاہور کا3گھنٹے سے زائد تک مکمل سر چ آپر یشن کے بعد پی سی بی کے حوالے کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران قذافی سٹیڈیم کے اندر اور باہر ایک ایک کونے کی تلاشی لی گئی سٹیڈم کے ہر کمرے میں موجود پڑی چیزوں کا جائزہ لیا 3 گھنٹے تک جاری رہنے والے اس آپریشن کے بعد قذافی سٹیڈیم کی کلیرنس دی گئی۔



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…